Advertisement

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا وزیر اعظم کو مراسلہ، صوبے کیلئے خصوصی گیس ٹیرف کا مطالبہ

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے صوبے کیلئے خصوصی گیس ٹیرف متعارف کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو خط لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے بلوچستان کے عوام میں احساس محرومی کو ختم کرنے اور اسے ملک کے دیگر صوبوں کے برابر لانے کے عزم کو سراہتے ہیں، قدرتی گیس ابتدائی طور پر بلوچستان میں دریافت ہوئی اور ملک 1955 سے سوئی گیس فیلڈ سے پیدا ہونے والی کم قیمت کی گیس سے مستفید ہو رہا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے خط میں لکھا کہ سوئی فیلڈ سے گیس کی کم قیمت کے نتیجے میں گیس کی وزنی اوسط لاگت میں کمی آئی ہے، سوئی فیلڈ سے گیس کا دو تہائی حصہ سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کو دیا جاتا ہے جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے لیۓ صرف ایک تہائی گیس مختص کی جاتی ہے۔

ان کا خط میں کہنا تھا کہ بلوچستان 300,000 صارفین کو خدمات فراہم کرتا ہے جن میں زیادہ تعداد گھریلو صارفین کی ہے، سخت سردی اور بلوچستان کی سماجی و اقتصادی صورتحال کے باعث بلوچستان میں خصوصی ٹیرف متعارف کرانے کی ضرورت ہے، ایسے انتظامات سے صوبے میں معیار زندگی بلند ہو گا، درخواست کی جاتی ہے کہ وزارت توانائی پیٹرولیم ڈویژن  بلوچستان کے لیے خصوصی گیس ٹیرف متعارف کرائے۔

 

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version