Advertisement

پاکستان اور ترکی کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے بےپناہ امکانات ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے بےپناہ امکانات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان ترکیہ بزنس کونسل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں علم ہے کہ ماضی میں ترک کمپنیوں کیلئے پاکستان میں مشکلات رہی ہیں لیکن حکومت ترکیہ سرمایہ کاروں کےمسائل کاازالہ کرنےکیلیےاقدامات کررہےہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملک میں تجارت، سرمایہ کاری کو آسان بنانےکیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں کیونکہ دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں تعاون کے بےپناہ امکانات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ ہمارا دوسرا گھر ہے جہاں میرا پرتپاک استقبال کیا گیا تاہم یہاں ہونے والے دہشتگردوں کےحملے کی مذمت کرتاہوں جس کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر بہت افسوس ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرح ترکیہ بھی دہشتگردی کا شکار ہوا ہے اور دہشت گردی کے واقعات میں ملوث لوگ انسان دوست نہیں ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی امداد پر ترکیہ کے صدر اورعوام کے بھی شکرگزار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف آئی اے کا غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون
او آئی سی اجلاس: اسحاق ڈار کا غزہ میں فوری غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ
وزیراعظم نے چینی کی برآمد کا جائزہ لینے کے احکامات جاری کردیئے
پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر
کراچی میں دودھ کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
کابینہ میں شمولیت کا معاملہ، ن لیگ کے پیپلز پارٹی سے رابطے
Next Article
Exit mobile version