Advertisement

سیلاب متاثرین کی بحالی کا عمل جاری ہے، محمد بلیغ الرحمان

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کا عمل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے آئرن مرچنٹ ایسوسی ایشین مصری شاہ کے وفد کی مرکزی صدر چوہدری عامر صدیق اور سرپرست میاں مشتاق کی قیادت میں ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ ملکی استحکام، معاشی ترقی اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی مسلم لیگ (ن) کی ترجیحات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی چیلنجز کے باوجود کاروباری افراد کے لئے سازگار مواقع فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کاروباری حضرات ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جبکہ سیلاب متاثرین کی بحالی میں جس طرح تاجر برادری نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا وہ اپنی مثال آپ ہے۔

Advertisement

بلیغ الرحمان نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کا عمل جاری ہے جبکہ ایک اہم پہلو سیلاب متاثرین کو نفسیاتی اثرات سے باہر نکالنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جامعات کے وائس چانسلرز نے سیلاب متاثرین کو ٹراما سے نکالنے کے لیے ایک میکنیزم بنا لیا ہے جبکہ جامعات کے طلبہ اس میں فعال کردار ادا کریں گے اور تعلیم کے ساتھ تربیت طلبا کی تربیت کا لازمی جزو ہونا چاہیئے۔

بلیغ الرحمان نے کہا کہ معاشرے میں مایوسی اور ناامیدی پھیلانے کی بجائے مثبت چیزوں کا اجاگر کرنا چاہیئے جبکہ پاکستانی خیراتی اور فلاحی کام کرنے کے حوالے سے ایک بہترین قوم ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام نا گزیر ہے، ہمیں ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک کے مفادات کو مقدم رکھنا ہو گا۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے پالیسیوں کا تسلسل بہت اہم ہے۔

اس موقع پر وفد میں چوہدری فاروق رضا، عبدالباسط، حاجی جمیل، عاصم شفیع، محمد حسن بٹ، رانا دلشاد، خوشی محمد اور چوہدری ذوالفقار بھی شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version