Advertisement

ریلوے خسارے میں کیوں ہے؟ اہم وجہ سامنے آگئی

پاکستان ریلوے سالانہ اربوں روپے کے خسارے میں کیوں ہے ، بول نیوز نے پتہ لگا لیا۔

ریلوے حکام ٹیکنالوجی سے بھاگنے لگے،محکمہ ریلوے اگر ٹرنیوں کی وقت کی پابندی ٹھیک کرلے تو سالانہ 3 ارب روپے سے زائد ہونے والا نقصان ختم کرسکتی ہے ۔

وقت کی پابندی نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کو بھی شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔سکھر ڈویژن میں جدید سگنل سسٹم لگانے کے باوجود پرانا نظام استعما ل کرنے سے ریلوے کو سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے ۔

کانٹینٹ سیل بول نیوز اسلام آبا دکے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں انکشاف ہواہے کہ ریلوے کو مختلف اسٹیشنوں پر ٹرینوں کووقت سے زیادہ روکنے کی وجہ سے سالانہ 3 ارب 6 کروڑ 58 لاکھ 90 ہزار روپے سے زیادہ نقصان ہو رہا ہے ۔

مختلف اسٹیشنوں پر شیڈول  کے بغیر اسٹاپ کرنے کی وجہ سے سالانہ 3 ارب روپے سے زیادہ ڈیزل جل جاتا ہے۔

Advertisement

یہ اسٹاپ سگنل سسٹم ،لوکوموٹو،کوچز و دیگر وجوہات کی وجہ سے ہوتے ہیں ۔اگر ریلوے ٹرنیوں کی وقت کی پابندی شروع کر دے تو 3 ارب روپے بچائے جا سکتے ہیں۔

سکھر ڈویژن میں ٹرنیوں کی آمد و رفت کے لیے سگنل کاجدید کمپیوٹر بیسڈ انٹر لاکنگ سسٹم (سی بی آئی ) لگا دیا گیا ہے مگر اس کے باوجود اس کو استعمال نہیں کیا جا رہا ہے اور پرانا پیپر لائن کلیئر(پی ایل سی) نظام استعمال کیا جا رہا ہے۔

پی ایل سی لینے کے لیے ٹرنیوں کو روکنا پڑتا ہے، اس کی وجہ سے صرف سکھر ڈویژن میں سالانہ 7 کروڑ 33 لاکھ 60 ہزار روپے کا اضافی ڈیزل ٹرنیوں نے استعمال کیا۔

آڈٹ نے سفارش کی کہ جب جدید سسٹم لگادیا گیا ہے تو اس کو استعمال کیا جائے تاکہ 7 کروڑ وپے سے زائد کاسالانہ نقصان روکا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version