Advertisement

پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،9 مبینہ دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی

سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 12 مشتبہ افراد

پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 9 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

اس حوالے سے ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب بھر میں متعدد چھاپے مار کر کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 9 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ لاہور اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں سے گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کی شناخت اعظم خان، محمد نبی، فاروق عباس، شامی پرویز، محمد صدیق، عبدالمنان، اسماعیل خان، عبدالرزاق اور محمد بلال کے نام سے ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران 2 آئی ای ڈی بم، 2768 دھماکہ خیز مواد،13  ڈیٹونیٹر برآمد کئے گئے ہیں جبکہ حفاظتی فیوز،اسلحہ، کیش، گولیاں و دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد اہم تنصیبات، شخصیات اور سرکاری عمارات پر تخریک کاری کرنا چاہتے تھے۔

Advertisement

علاوہ ازیں ترجمان کا کہنا ہے کہ  ایک روز میں پنجاب میں 25 انٹیلی جنس آپریشنز کئے گئے ہیں جس میں سات روز میں 372 کومبنگ آپریشنز کے دوران 21،111 افراد سے پوچھ گوچھ،36 مشتبہ افراد گرفتار اور 33 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں کیونکہ پنجاب بھر میں امن وامان کی فضا برقرار رکھنا سی ٹی ڈی کی اولین ترجیح میں شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version