Advertisement

امید کی کرن کا نام عمران خان ہے، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی نے خاموشی توڑدی؛ بڑا اعلان کردیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امید کی کرن کا نام عمران خان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر حملہ ہوا لیکن پھر بھی ہم نے قانون کے دائرے میں رہ کر اپنا سفر جاری رکھا۔

انہوں نے کہا کہ جو قافلہ لاہور سے روانہ ہوا تھا وہ آج راولپنڈی میں داخل ہو گیا ہے جبکہ اب راولپنڈی کے شہریوں کا امتحان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج عمران خان قوم کو نئی امید دلانےکے لئے خطاب کرنے والے ہیں جبکہ امید کی کرن کا نام عمران خان ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قوم نے دیکھا ہے کہ آج معیشت کا پہیہ رک گیا ہے، روات والو یہ حکومت جو آئی ہے روزانہ شام کو ٹی وی پر آکر قصیدے پڑھتی ہے کہ عمران خان نے معیشت تباہ کردی ہے جبکہ انہوں نے آ کر کیا کیا ہے؟ عالمی سطح پر پٹرول کی قیمتیں کم ہوئیں؟ کیا انہوں نے پٹرول اور ڈیزل سستا کیا؟

Advertisement

 شاہ محمود قریشی نے کہا کہ راولپنڈی کے لوگو کیا گیس کی قلت ہوئی ہے کہ نہیں، چولہے سے گیس نہیں نکلتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ قانون کی حکمرانی دیکھنا چاہتے ہیں تو عمران خان کا ساتھ دیں، 75 سال گزر گئے ہیں اور قوم کی حالت آپ کے سامنے ہے لیکن اب ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ سر جھکا کر جینا ہے یا سر اٹھا کے جینا ہے، اب قوم نے یہ فیصلہ کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جس نے بھی سر اٹھایا ظالم حکمرانوں نے اس کا سر قلم کیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ راولپنڈی کے لوگو فیصلے کا وقت قریب ہے، عمران خان نے تاریخ کا اعلان کرنا ہے اور جب اعلان ہو تو آپ نے راولپنڈی جانے کی تیاری کرنی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ راولپنڈی کے جڑواں شہر اسلام آباد کے حکمرانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین بھی اسلام آباد جائیں گی اور پنڈی کے بیٹے بھی جائیں گے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ لاہور نے عمران خان کو بڑی شان سے رخصت کیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ راولپنڈی نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا جبکہ پیڈی عمران خان کا بڑی شان سے استقبال کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چیئرمین پیپلزپارٹی کا خیبرپختونخوا اورپنجاب کےگورنرز کی نامزدگی کا اعلان
ایف آئی اےسائبر کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے اختیارات ختم کر دیے گئے
چارے کی خریداری میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کا اسکینڈل سامنے آ گیا
صدرمملکت آصف زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی
آزادکشمیر الیکشن کمیشن کا علی امین گنڈا پور کو پیش ہونے کا حکم
اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی سے رابطہ نہیں کرے گی، قمر زمان کائرہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version