Advertisement

پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کر رہی ہے، محمود خان

محمود خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صاف توانائی کی پیداوار کے بارے میں جائزہ اجلاس ہوا ہے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محمود خان نے کہا کہ 7420 سکولز، 5762 مساجد اور 134 صحت مراکز کی سولرائزیشن مکمل کر لی گئی ہے جبکہ ضم اضلاع میں بھی 895 مساجد اور 5 کلیساؤں کی سولرائزیشن مکمل کر لی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 100 سے زائد دیہاتوں میں 6643 گھرانوں کو شمسی توانائی پر منتقل کر دیا گیا ہے،161 میگاواٹ کے 7 پن بجلی منصوبے مکمل کئے ہیں جو نیشنل گرڈ میں شامل کر دیے گئے ہیں۔

محمود خان نے کہا کہ 232 میگاواٹ کے 7 مزید پن بجلی منصوبوں پر کام جاری ہے جس سے 9 ارب روپے آمدنی ممکن ہوگی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ 28 میگاواٹ کے 316 چھوٹے پن بجلی گھروں سے مقامی آبادیوں کو سستی بجلی فراہم کر رہے ہیں جبکہ 291 مزید چھوٹے پن بجلی گھروں پر بھی کام جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈونرز کی مدد سے 545 میگاواٹ کے تین منصوبوں پر کام جاری ہے جس سے 28 ارب روپے آمدنی ہوگی۔

     وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version