Advertisement

ن لیگ کا پرویز الہیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

ن لیگ

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے حمزہ شہباز کو پنجاب اسمبلی بچانے کا ٹاسک دے دیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے حمزہ شہباز سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان کو اہم ہدایات دے دیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ نے پرویز الہیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا ہے، پیپلزپارٹی کے مشاورت کے بعد جلد ہی تحریک عدم اعتماد پنجاب اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے تمام ایم پی ایز کو ارکان پنجاب اسمبلی سے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کروا لئے۔

ذرائع کے مطابق ضرورت پڑنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی۔

Advertisement

خیال رہے کہ تحریک عدم اعتماد لانے کا مقصد وزیراعلیٰ کو پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے سے روکنا ہے۔

دوسری جانب اسمبلیاں تحلیل ہونے کے معاملے پر ن لیگ کی پیپلزپارٹی سے مشاورت شروع ہوگئی ہے، جس کی صدارت حمزہ شہباز کررہے ہیں۔

اجلاس میں پیپلزپارٹی کے حسن مرتضیٰ اور شازیہ عابد، ن لیگ کے عطااللہ تارڑ اور ذیشان رفیق سمیت دیگر شامل ہیں۔

مشاورتی اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کس دن جمع کروائی جائے، اس پر مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں حسن مرتضی اور حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی کے مستقبل اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے اور وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے، قانونی پہلوؤں پر غور ہوگا۔

خیال رہے کہ اجلاس کے بعد حسن مرتضیٰ، عظمی بخاری اور عطااللہ تارڑ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیز فائر کے باوجود سردمہری برقرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version