Advertisement

عمران خان نے اپنا حق ادا کر دیا ہے، جمشید چیمہ

مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنا حق ادا کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کے سینے چھلنی کر دئیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے آج عمران خان  کو دوسری زندگی دی ہے، عمران خان نے اپنا حق ادا کر دیا ہے جبکہ ہمارے لئے عمران خان بہت قیمتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ظالموں نے ہماری ریڈ لائن کراس کی ہے، راناثناءاللہ میں ہمت ہے تو باہر نکل کر دیکھائے، ہم سر پر کفن باندھ کر نکلیں گے، ہم چوروں اور غداروں کو نہیں چھوڑیں گے۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ہمیں پتا کے کہ عمران خان کے کنٹینر پر گولیاں کہاں سے آئی ہیں، ہم آپ لوگوں کو جینے نہیں دیں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو آج کی خبر تھی لیکن انہوں نے ہمیں نہیں بتایا، آج یہ گولیاں ہمارے سینوں پر لگی ہیں، اب پرامن لانگ مارچ بھول جائیں۔

   ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے مزید کہا کہ ہم ہر طرح کی قانونی کاروائی کرائیں گے جبکہ ملزم کا ویڈیو بیان لیک ہونا شرمناک ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version