Advertisement

کراچی میں گیس لوڈ شیڈنگ، خرم شیر زمان کا مصدق ملک کو خط

گیس لوڈ شیڈنگ

کراچی میں گیس کی فراہمی میں کمی و لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم مصدق ملک کو خط لکھ دیا ہے۔

خط کے متن کے مطابق کراچی میں گیس کی غیراعلانیہ  لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، حکومت نے 16 گھنٹے گیس کی لوڈ شیڈنگ کا اعلان کیا، لیکن گیس دستیاب ہونے کے باوجود ہر گھر محلے کو کم پریشر یا سپلائی کا سامنا ہے۔

خرم شیر زمان نے خط میں لکھا کہ گھریلو صارفین کیلئے کھانا پکانے اور روز مرہ کے بنیادی کام کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ ایس ایس جی سی نے کراچی کے صنعتی شعبے کو گیس کی سپلائی روکنے کا فیصلہ کیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے لکھا کہ کئی صنعتوں کو 3 ماہ تک گیس کی بندش کے نوٹس موصول ہوئے، اس طرح کے اقدام سے ہر سطح پر صنعتی ترقی میں رکاوٹ آئے گی۔

خرم شیر زمان نے خط میں مزید لکھا کہ گزارش ہے کراچی کو درپیش اس سنگین مسئلے پر غور کریں اور حکومت قدرتی گیس کی تقسیم کے لیے مزید منصفانہ منصوبہ تیار کرے۔

Advertisement

کراچی کے بیشترعلاقوں میں گیس غائب

 سردیوں کی آمد سے قبل ہی کراچی کے بیشترعلاقوں میں گیس غائب ہوگئی ہے، جس کے باعث لوگ سلینڈرز خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

 اس وقت کراچی کے  متاثرہ علاقے سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، بلدیہ سائٹ، اورنگی ٹاؤن، ملیر شاپ، فیصل کالونی اور کیماڑی سمیت متعدد علاقوں میں گیس کی فراہمی میں معطل ہے۔

اس حوالے سے سوئی سدرن گیس کمپنی نے کہا کہ سردیوں میں گیس کتنی فراہم کریں گے یہ کہنا ابھی قبل از وقت  ہے۔  کراچی کے بیشتر علاقوں میں گیس لائنیں پرانی ہیں اس وجہ سے بھی گیس کی فراہمی میں تعطل آرہا ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا تھا کہ اس وقت گیس کی ڈیمانڈ 1150 ایم ایم سی ایف ڈی ہے جبکہ فراہمی 885 ایم ایم سی ایف ڈی گیس ہے جس کے باعث پورے شہر کو  مجموعی طور پر 265 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہے۔

 دوسری جانب  کراچی کےعلاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 6 کے رہائشیوں نے بتایا کہ  گیس پائپ لائن میں گٹر کا پانی آنے کے باعث سلینڈر خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں، سوئی سدرن گیس حکام سے شکایت کے باوجود اب تک کوئی شنوائی نہیں ملی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version