Advertisement

ملک ڈیفالٹ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، احسن اقبال

احسن اقبال

احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملک ڈیفالٹ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ 

احسن اقبال نے پاکستان قونصلیٹ جدہ میں پاکستانی کمیونیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پھیلائے گئے جھوٹ میں کوئی حقیقت نہیں، چھ ماہ کے دوران ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔

‘پی ٹی آئی نے پوری قوم کو ایک دوسرے کا گریبان پکڑا دیا’

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت داو پر لگ چکی تھی، موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر عمل کرکے ملکی معیشت کو بہتر بنایا۔

احسن اقبال نے کہا کہ بھارت اور پی ٹی آئی دو قوتیں تھیں جو پاکستان کے آئی ایم ایف معاہدہ کی بحالی کے لئے مخالفت میں کمربستہ تھیں، پی ٹی آئی نے پوری قوم کو ایک دوسرے کا گریبان پکڑا دیا ہے، انکا مکمل بیانیہ جھوٹ اور نفرت پر مبنی ہے۔

Advertisement

‘یہ وقت سیاست کھیلنے کا نہیں’

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے وزیر  اعظم شہباز شریف کی عالمی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے لئے ایک منظم جھوٹ پر مبنی مہم پی ٹی آئی چلا رہی ہے، یہ وقت سیاست کھیلنے کا نہیں بلکہ قوم کو متحد کرنے کا اور ملک میں سیاسی استحکام قائم کرنے کا ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ سعودی عرب اوورسیز پاکستانی ملک کے لئے اسٹریٹجک پارٹنر کی حیثیت رکھتے ہیں۔

‘بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے ڈیٹ انشورنس اسکیم متعارف کروائی جائیگی’

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سی پیک کا دوبارہ آغاز کیا ہے جس کو پی ٹی آئی حکومت نے برباد کر دیا تھا، ہم سی پیک کے طرز کا سعودی عرب سے بھی اقتصادی تعاون قائم کرنا چاہتے۔

احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کے تحت چین اور سعودی عرب کو مشترکہ سرمایہ کاری کی پیشکش کی گئی ہے، پاکستان کا مستقبل اس بات پر ہے کہ ہم اپنی برآمدات 30 سے 100 ارب ڈالے کتنے سالوں میں کرتے ہیں۔

Advertisement

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے ڈیٹ انشورنس اسکیم متعارف کروائی جائیگی، تاکہ ان کی حادثاتی موت کی صورت میں ان کے خاندان کی کفالت ہو سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گندم درآمداسکینڈل کی تحقیقات کامعاملہ؛ اگست2023 سےمارچ 2024کے اعدادوشمارپیش
اضافی گندم درآمداسکینڈل نہیں، انکوائری کمیٹی نےبلایا توضرورجاؤں گا، انوارالحق کاکڑ
فیض آباددھرناانکوائری کمیشن رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
تمباکو کی مصنوعات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 37 فیصد اضافے کی تجویز
او آئی سی اجلاس: اسحاق ڈار کا غزہ میں فوری غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ
وزیراعظم شہبازسریف کے بطور انچارج وزیر ہوتے ہوئے گندم کی درآمد کا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version