Advertisement

تحریک انصاف کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ ن لیگ کے گلے کی ہڈی بن گیا

ن لیگ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا اسمبلیاں تحلیل کرنے سے متعلق فیصلہ ن لیگ کے گلے کی ہڈی بن گیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد پیش کریں تو کامیاب نہیں ہو گی اور نہ کریں تو پی ٹی آئی اسمبلیاں تحلیل کر سکتی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان 371 ممبران اسمبلی پر مشتمل ہے، اس وقت تحریک انصاف کی اسمبلی میں 180 جبکہ ق لیگ کی 10 نشستیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی اسمبلی میں ممبران کی تعداد 167، پی پی 7، آزاد 5 جبکہ راہ حق پارٹی کا 1 رکن ہے، اپوزیشن کی کل ملا کر اسمبلی ممبران کی تعداد 180 بنتی ہے۔

دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے مسلم لیگ ن کے 18 اراکین پر 15 اجلاسوں میں شرکت پر پابندی عائد ہے اور اس کے بعد اپوزیشن کے پاس اسمبلی منبران کی تعداد 162 رہ جاتی ہے۔

Advertisement

ذرائع نے بتایا کہ چوہدری نثار نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے ابھی تک حلف نہیں اٹھایا۔ اسمبلی ممبران نمبرز کے حساب سے اپوزیشن تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں کروا سکتی۔

ن لیگ تحفظات کا شکار ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی صورت میں پرویز الہیٰ کی حکومت آئندہ 6 ماہ کے لیے محوظ ہو جائے گی۔

وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا

دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمانی پارٹی رہنماؤں کااجلاس طلب کر رکھا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف پارٹی رہنماؤں سے موجودہ سیاسی صورتحال سے متعلق تفصیلی مشاورت کرینگے۔

اس کے علاوہ اس اہم اجلاس میں پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر بھی بات چیت ہوگی اور عمران خان کے اسمبلیوں سے استعفے کے اعلان پر بھی گفتگو کی جائے گی۔

Advertisement

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم پارٹی رہنماؤں سے آئندہ کی حکمت عملی پر رائے بھی طلب کریں گے۔

ترجمان ن لیگ خیبرپختونخوا

اس حوالے سے رکن اسمبلی پی ایم ایل این اختیار ولی خان نےکہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان بادام نہیں توڑ سکتے اسمبلی کیا توڑینگے، خیبرپختونخوا اسمبلی چار کروڑ عوام کی امانت ہے دفاع کرینگے۔

ترجمان ن لیگ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد جمع کرینگے اور عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں، اگر پی ٹی آئی اسمبلی سے مستعفی ہوئی تو نیا قائد ایوان منتخب کر لینگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version