Advertisement

وفاق کے پاس معاملات کو الجھانے کے سوا کچھ نہیں ہے، عمر سرفراز چیمہ

عمر سرفراز چیمہ

عمر سرفراز چیمہ

از دفتر مشیر داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ وفاق کے پاس معاملات کو الجھانے کے سوا کچھ نہیں ہے۔

پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ نے زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی کی تشکیل پر وفاقی وزارت داخلہ کا اعتراض بلاوجہ اور بلاضرورت ہے۔

‘جے آئی ٹی کے بارے میں وفاق کے اعتراض کو مسترد کرتے ہیں’

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے بارے میں وفاق کے اعتراض کو مسترد کرتے ہیں، پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی کی تشکیل آئین و قانون کے مطابق کی ہے۔

عمر سرفراز نے کہا کہ وفاقی حکومت نے جے آئی ٹی پر بلا جواز اعتراض اٹھائے جسے پنجاب حکومت نے مسترد کردیا، جے آئی ٹی میں وفاق کی کسی ایجنسی کا نمائندہ شامل کرنا لازم نہیں۔

Advertisement

‘عمران خان پر فائرنگ کے واقعے پر جے آئی ٹی نے تحقیقات کا آغاز کردیا’

انکا کہنا ہے کہ عمران خان پر فائرنگ پر واقعے پر جے آئی ٹی نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ہمیں امید ہے کہ جے آئی ٹی کے ممبران پیشہ وارانہ طریقے سے معاملے کو دیکھیں گے، تحقیقات میں جو بھی حقائق آئیں گے وہ قوم کے سامنے لائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پنجاب حکومت کی توجہ عوامی مسائل اور حل پر ہے لیکن وفاقی حکومت انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

‘وفاق میں بیٹھا ہوا ڈاکو ماحول خراب کر رہا ہے’

عمر سرفراز نے کہا کہ وفاق کے پاس معاملات کو الجھانے کے سوا کچھ نہیں ہے،  وفاق میں بیٹھا ہوا ڈاکو ماحول خراب کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نام نہاد سیاسی جماعت جو غلط پروپیگنڈا کر رہی ہے، ن لیگ بضد ہے کہ اور ن کے رہنما مذہبی منافرت پھیلا رہے ہیں۔

Advertisement

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان کے بعد لوگوں کی تعداد زیادہ ہوئی ہے۔ توشہ خانہ کیس میں گھڑی کی خریداری غیر قانونی نہیں ہے، وفاقی حکومت اپنے معاملات پر نظر ہٹانے کے لیے یہ پروپیگنڈا کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version