Advertisement

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی خصوصی الوداعیہ تقریب

جنرل ندیم رضا

جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں جنرل ندیم رضا کی خصوصی الوداعیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائینٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کے اعزاز میں جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ الوداعی تقریب میں سابق چیئرمینوں، تینوں فورسز کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی اور تقریب میں سابق چیئرمین اور سینئر افسران نے بھی شرکت کو یقینی بنایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ندیم رضا نے مادر وطن کے دفاع میں مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور ہمارے بہادر سپاہی اسے مزید مضبوط بنانے میں دریغ نہیں کریں گے۔

آئی اپیس پی آر نے بتایا کہ انہوں نے کہا کہ فرائض کی انجام دہی کی توفیق عطا کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں، اپنی صلاحیتوں کے مطابق اپنے فرائض ایمانداری، انصاف اور وقار کے ساتھ ادا کئے۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ  اس موقع پر تینوں افواج کے چاق و چوبند دستے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس سے قبل جنرل ندیم رضا نے گارڈ آف آنر اور مارچ پاسٹ کا جائزہ لیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا 41 سالہ شاندار فوجی کیریئر کے بعد 26 نومبر کو سبکدوش ہو رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version