Advertisement

حکومت کے پاس معاشی چیلنجز سے نمٹنے کی کوئی حکومت عملی نہیں، تیمور جھگڑا

وزیرخزانہ کے پی کے

خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے پاس معاشی چیلنجز سے نمٹنے کی کوئی حکومت عملی نہیں ہے۔

پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک کو ڈیفالٹ کا خطرہ نہیں ہے، انہوں نے افواہوں کے پھیلانے میں پی ٹی آئی کی طرف اشارہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے معاشی معاملات پر سیاست نہیں کی آئینہ ضرور دکھایا، معاشی ناکامیوں کاملبہ پی ٹی آئی پر نہیں ڈال سکتے۔

‘مہنگائی کنٹرول سے باہر ہے’

تیمور جھگڑا نے کہا کہ پیٹرول 150 روپے لیٹر تھا تو حکمران مہنگائی کیخلاف مارچ کررہے تھے۔ عالمی مارکیٹ میں پاکستانی بانڈز کی قیمت مسلسل کم ہورہی ہے، بانڈز کی ادائیگی نہ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ پاکستان میں بانڈکی قیمت روز گررہی ہے، دسمبر میں بانڈکی ادائیگی ہوسکے گی۔ اسٹیٹ بینک کے پاس 8ارب ڈالر ہیں،1 ارب کی ادائیگی کرنی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ انٹربینک میں ڈالر220 کا ہوگا مگر اوپن مارکیٹ میں 240کا مل رہا ہے، 6ماہ میں ہر چیز کی قیمت دگنی ہوگئی، عمران خان پر جھوٹے کیسز کےعلاوہ حکومت نے کیا۔

‘حکومت عالمی مارکیٹ کا اعتماد بحال کرنے کیلئے اقدامات کرے’

انہوں نے کہا کہ حکومت عالمی مارکیٹ کا اعتماد بحال کرنے کیلئے اقدامات کرے، وفاقی حکومت نے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کوئی پالیسی نہیں دی۔

تیمور جھگڑا نے کہا کہ ن لیگ کے وزراء خود کہتے رہے ڈیفالٹ سے بچارہے ہیں، مفتاح اسماعیل نے کہا تھا ملک کو ڈیفالٹ سے بچارہے ہیں، آئی ایم ایف سے معاہدہ کرنے کے بعد مفتاح کو فارغ کردیا گیا۔

انکا کہنا ہے کہ اپنی مرضی سے حکومت سنبھالی گئی اور اب کچھ نہیں کرپا رہے، ڈالر بڑھنے کا الزام بھی عمران خان پر لگا دیا گیا، سارے چیلنجز آپ کے اپنے بنائے ہوئے ہیں۔

Advertisement

‘رجیم چینج نہ ہوتی تو معیشت بہتر ہوتی’

وزیرخزانہ کے پی کے نے کہا کہ سروے کے مطابق 88فیصد لوگ سمجھتے ہیں معیشت درست سمت میں نہیں، عالمی مارکیٹ پاکستانی معیشت کے حوالے سے مطمئن نہیں۔

تیمور جھگڑا نے مزید کہا کہ رجیم چینج نہ ہوتا تو ملکی معیشت کی حالت بہتر ہوتی، کوئی بھی نہیں چاہتا کہ ملک ڈیفالٹ ہوجائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version