Advertisement

نیب طلبی نوٹس، عدالت کا چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب سمیت دیگر کو نوٹس جاری

چیئرمین نادرا منیر افسر کا معاملہ

چیئرمین نادرا منیر افسر کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بنچ کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

لاہور ہائیکورٹ نے مونس الہیٰ کی نیب طلبی نوٹس کے خلاف چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہیٰ کی نیب طلبی نوٹس کیخلاف دوسری درخواست پر سماعت کی۔

مونس الہیٰ اور منیر حسین کی جانب سے امجد پرویز ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے آر وائی کے شوگر ملز کے شیئرز کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔

وکیل نے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ طلبی نوٹس واجد بھٹی، منیر حسین سمیت دیگر کو طلب کیا گیا جو کبھی آر وائی کے شوگر ملز کے کبھی شیئر ہولڈر نہیں رہے جبکہ ایف آئی اے رحیم یار خان شوگر ملز کے معاملے کی تمام تحقیقات مکمل کر چکا ہے۔

Advertisement

موقف میں بتایا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ رحیم یار خان شوگر ملز سے متعلق ایف آئی اے کے مقدمہ کو خارج کر چکی ہے اور نیب نے بھی اسی شوگر ملز سے متعلق 20 سال انکوائری کی اور انکوائری کو بند بھی کر دیا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ درخواستگزاروں کو محض ہراساں کرنے کے لئے نیب نے طلبی کا نوٹس بھجوایا ہے، نیب نے مکینکل طریقے سے اور عدالتی ذہن استعمال کئے بغیر طلبی کا نوٹس بھجوایا اور درخواست گزار اور انکے اہلخانہ کی کردار کشی کیلئے نیب نے نوٹس بھجوایا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ نیب کے 20 اور 27 اکتوبر کو بھجوائے گئے طلبی نوٹسز غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیے جائیں، درخواست کے حتمی فیصلے تک نیب کو انکوائری سے روکا جائے۔

عدالت نے چیئرمین نیب، ڈی جی نیب سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 نومبر کو  جواب طلب کرلیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version