Advertisement

اڈیالہ جیل میں قیدیوں کو درپیش مشکلات اور انکے حل سے متعلق اسلام آبادہائیکورٹ کے اقدامات

اسلام آباد ہائیکورٹ

چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کےخلاف انٹراکورٹ اپیل پرفیصلہ محفوظ

اڈیالہ جیل میں قیدیوں کو درپیش مشکلات اور انکے حل سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ نے اقدامات شروع کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور دیگر ججز کے اڈیالہ جیل دورہ کے بعد قیدیوں کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔

 نوعمر قیدیوں کی  پیشی کیلئے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کو نئی بس فراہم کر دی گئی ہے جبکہ ہائیکورٹ نوٹس کے بعد اب تک جیل میں بند نوعمر ملزمان کے54 میں سے 41 کیسز نمٹادیے گئے ہیں۔

 خیال رہے کہ اڈیالہ جیل میں قیدیوں پر مبینہ تشدد اور ان سے پیسوں کی وصولی سے متعلق شکایات وصول ہوئی تھیں جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سخت نوٹس لیا گیا تھا۔

 واضح رہے کہ چیف جسٹس اطہرمن اللہ کے علاوہ دیگر ججز نے ہفتے کو اڈیالہ جیل کا دورہ کیا تھا۔

Advertisement

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل کو حراستی کیمپ قرار دے دیا

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے اڈیالہ جیل کو حراستی کیمپ قرار دے دیا گیا تھا۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قیدیوں پر تشدد اور غیر انسانی سلوک ہونے کے معاملے پر  اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے تحقیقات کا حکم جاری کردیا گیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جاری کیے جانے والے حکم کے مطابق قیدی کی جانب سے دائر درخواست میں لگائے گئے الزامات بادی النظر میں میں بے بنیاد نہیں ہیں۔

حکم نامے میں بتایا گیا تھا کہ خفیہ رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل کو قانون کے مطابق چلانے کے بجائے حراستی کیمپ بنا دیا گیا ہے اسکے علاوہ اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے غیر انسانی سلوک کیا جاتا ہے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوتی ہیں۔

حکم نامے میں عدالت نے قومی انسانی حقوق کمیشن کو اڈیالہ جیل میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے قومی انسانی حقوق کمیشن کے ممبر پنجاب سے تحقیقاتی رپورٹ جلد سے جلد طلب کرلی ہے۔

Advertisement

اڈیالہ جیل میں 50 سے زائد ذہنی مریض موجود ہیں، شہبازگل کا انکشاف

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل نے اڈیالہ جیل سے متعلق انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل میں 50 سے زائد ذہنی مریض موجود ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما شہبازگل نے اسلام آباد کی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیل ایک غلامی کا انسٹیٹیوشن ہے، جیل میں پولیس کے آنے پر قیدی کو نطریں نیچے کرنے کے احکامات ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ اڈیالہ جیل میں 50 سے زائد ذہنی مریض موجود ہیں، جیل ریفارمز ضرور ہونے چاہیے جو سیاستدانوں نے ہی کرنے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سپریم کورٹ بار الیکشن: ہارون الرشید اور توفیق آصف آمنے سامنے، پولنگ جاری
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
ملاکنڈ: سوات موٹروے پر خوفناک ٹریفک حادثہ؛ 15 افراد جاں بحق، 8 زخمی
لیاقت علی خان کی شہادت قومی سانحہ تھی ، مصطفیٰ کمال ، برسی پر شہیدِ ملت کو خراج عقیدت پیش
کراچی میں پانی کا بدترین بحران ، شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version