Advertisement

وفاقی دارالحکومت میں قرآن بورڈ تشکیل دینے کا عمل شروع کر دیا گیا

وفاقی دارالحکومت میں قرآن بورڈ تشکیل دینے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی نے گزشتہ روز قرآن بورڈ تشکیل دینے کے بل کی منظوری دی تھی جس کے بعد آج وزارت مذہبی امور نے اس پر کام شروع کر دیا ہے۔

18ویں ترمیم کے بعد اشاعت قرآن اغلاط سے پاک طباعت و ریکارڈنگ کے لیے وفاقی بورڈ تشکیل دیا جائیگا، اسلام آباد میں قرآن بورڈ تشکیل پائے گا۔

بل کے مطابق قرآن پاک کے قدیم نسخوں کو بہتر انداز میں ری سائیکلنگ کے لیے بھی استعمال میں لایا جائے گا، قرآن پاک کے قدیم نسخوں کو متبرک انداز میں تدفین کے علاوہ ری سائیکلنگ کی جا سکے گی۔

قرآن پاک کی ری سائیکلنگ کے لئے پلانٹ بھی اسلام آباد میں نصب کیا جائے گا۔

Advertisement

قران پاک کی طباعت، آڈیو، ویڈیوز ریکارڈنگ اور قرآن بورڈ کے لئے الگ سے ڈائریکٹوریٹ قائم کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کا کہنا ہے کہ وفاقی قرآن بورڈ وزارت مذہبی امور کے زیر انتظام الگ ڈائریکٹوریٹ میں اپنے امور سر انجام دے گا، قرآن بورڈ میں جید علماء کرام کے ساتھ ماہرین کی ایک اعلی سطحی ٹیم تشکیل دیں گے۔

مفتی عبدالشکور نے کہا کہ وفاقی قرآن بورڈ ایک جامع اور مثالی بورڈ ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد قرآن کی طباعت، آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ سمیت ری سائیکلنگ صوبوں کو ٹرانسفر ہو گئی، اس وقت سے آج تک اسلام آباد میں اس سلسلے میں کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا تھا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version