Advertisement

میواسپتال میں کرپشن کا بڑا سکینڈل بے نقاب، 12 افرادکیخلاف مقدمہ درج

میو اسپتال میں 80 میں کروڑ روپےکی کرپشن کرنے والے 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق میواسپتال کے پپرا رولز کی خلاف ورزی کرکے سرکاری خزانے کو 80کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ پروکیورمنٹ ٹینڈر برائے سرجیکل اینڈ ڈسپوزل اشیا کی خریداری کا ٹھیکہ غیرقانونی طور پر چار کمپنیوں کو دے دیا گیا۔

محکمہ اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق 61 کمپنیز میں سے 41 کمپنیز کو تکنیکی بنیادوں پر خارج کرکے صرف 4 کمپنیوں کو سپلائی کا آرڈردیا گیا۔

اینٹی کرپشن پنجاب نے کہا کہ میواسپتال کی انتظامیہ کو 1 ارب 35 کروڑ کی رقم سے سرجیکل، ڈسپوزبل اور میڈیکل کے 2000 آئٹمز خریدنا تھے لیکن اسکے بجائے میو اسپتال کی انتظامیہ نے 10 کروڑ کی خطیر رقم سے محض 21 آئٹمز خریدے۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے واضح کرتے ہوئے بتایا کہ خریدی گئی اشیا مارکیٹ ریٹ سے نہ صرف سو فیصد مہنگی خریدیں گئیں بلکہ اینٹی کرپشن کے بروقت چھاپہ مار نے سے مزید 80 کروڑ کی پیمنٹ ہونے سے بھی روک دی گئی۔

Advertisement

محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے اس میگا کرپشن سکینڈل میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایک پروفیسر سمیت بارہ ڈاکٹرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جن میں پروفیسر ڈاکٹر احمد عزیر قریشی،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈرگ شیخ الطاف فارمسسٹ عتیق منور، خالد محمود سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version