Advertisement

شیخ رشید کو دھمکیاں، لال حویلی کی سیکیورٹی سخت

شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ کو دھمکی آمیز کال موصول ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کو سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) کے آفیشل نمبر پر دھمکی آمیز کال موصول ہوئی جس میں شیخ رشید پر ممکنہ حملے کی اطلاع دی گئی، فون کرنے والے نے اپنی شناخت ارشاد انصاری کے طور پر کی۔

پولیس نے سابق وزیر داخلہ کے بھتیجے راشد شفیق کو ’دھمکی کال‘ سے آگاہ کرتے ہوئے ان کی رہائش گاہ لال حویلی کی سیکیورٹی سخت کردی ہے۔

راشد شفیق نے ایک بیان میں کہا کہ دھمکی آمیز کال کا مقدمہ سول لائنز تھانے میں درج کیا جا رہا ہے، اس دوران پولس نے بھی اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔

قبل ازیں ستمبر میں عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں ان کی رہائش گاہ لال حویلی کے لینڈ لائن نمبر پر دھمکی آمیز کال موصول ہوئی تھی۔

Advertisement

اے ایم ایل کے سربراہ شیخ رشید نے کوہسار تھانے میں کال کی رپورٹ درج کرادی۔ سابق وزیر داخلہ نے وہ نمبر فراہم کیا جس نے انہیں کال پر دھمکیاں دیں۔ شیخ نے کہا، ’’دھمکی والی کال کے خلاف شکایت درج کروائی ہے، متعلقہ حکام کو بھی مطلع کیا ہے‘‘۔

دوسری جانب شیخ رشید نے اپنے جاری کردہ پیغام میں بھی واضح کیا ہے کہ  پہلے مجھے قتل کی دھمکیاں مل رہی تھی اب لال حویلی کے اوپر ڈرون چلایا جارہاہے جس کی ویڈیو حکام بالا کو بھیج رہے ہیں۔

 

Advertisement

انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان کے لانگ مارچ سے پہلے اور اس کے دوران پنڈی میں شرارت کرنا چاہتے ہیں لیکن پنڈی پرامن شہر ہے اور میں کمیٹی چوک میں لانگ مارچ کا استقبال کروں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version