Advertisement

عمران خان کی رہائشگاہ پر سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت

عمران خان کی رہائشگاہ

لاہور، زمان پارک میں چیئرمین تریک انصاف عمران خان کے گھر کی سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی لنے والے ایک اور تھریٹ الرٹ کے بعد ان کی سیکیورٹی کی صورتحال میں مزید اضافہ کیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلٹ پروف شیشے عمران خان کی خواب گاہ کی کھڑکیوں پر لگائیں دئیے گئے   ہیں۔

اس سے قبل عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر اضافی اسپیشل برانچ اور مرد و خواتین پولیس اہلکار بھاری تعداد میں تعینات کیے گئے ہیں۔

گھر کے دیوار کے ساتھ سیکیورٹی کے پیش نظر ریت کے تھیلوں کی دیوار قائم کی گئی ہے جبکہ سیمنٹ کے بلاکس رکھ کر بھی حفاظتی دیوار بنا دی گئی ۔

Advertisement

زمان پارک جے داخلی و خارجی راستوں پر بھی ریت کے تھیلوں کی چیک پوسٹ قائم کرکے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ سیکیورٹی کے لئے مزید کیمرے بھی نصب کر دئیے گئے  ہیں۔

سیکیورٹی خدشات کے باعث کسی بھی نامعلوم شخص یا گاڑی کو خان ​​کی رہائش گاہ کے اندر جانے کی سختی سے پابندی عائد ہوگی۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اس وقت اپنے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان کے ہمراہ زمان پارک لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر موجود ہیں۔

علاوہ ازیں عمران خان کی رہائش گاہ پر صرف ان پارٹی رہنماؤں کو داخلے کی اجازت ہوگی جن کے نام پولیس کو فراہم کی گئی فہرست میں ہیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین نے آج بھی اپنی سیاسی مصروفیات انتہائی محدود کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں کو بذریعہ ٹیلیفون ہدایت دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ  وہ صرف چند مخصوص شخصیات سے ہی ملاقات کریں گے۔
Advertisement

علاوہ ازیں  پی ٹی آئی کے چئیرمن عمران خان آج شام 5 بجے کے بعد حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء سے ورچوئل خطاب کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version