Advertisement

صدر اور وزیراعظم سے جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد کی ملاقاتیں 

آرمی چیف

آرمی چیف

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ 

تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ساحر شمشاد  وزیراعظم ہاوس پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے جنرل ساحر شمشاد کو مبارکباد دی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھی ایوان صدر میں ملاقات کی۔ جنرل ساحر شمشاد نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کا عزم کا اظہار کیا۔

Advertisement

صدر مملکت نے جنرل ساحر شمشاد کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے صدر عارف علوی کا شکریہ ادا کیا۔

علاوہ ازیں نئے مقرر ہونے والے آرمی چیف جنرل عاصم منیر ایوان صدر پہنچے جہاں انہوں نے صدر عارف علوی سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف تعینات ہونے پر مبارکباد دی اور جنرل عاصم منیر نے صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔

جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کی۔

اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے افواج پاکستان میں اہم تقرریوں سے متعلق وزیراعظم کی جانب سے بھیجی گئی سمری پردستخط کیے تھے جس کے بعد جنرل عاصم منیر اگلے آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بن گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
پنجاب حکومت کا انتہا پسندی میں ملوث جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ
شہید ملت لیاقت علی خان کی 74ویں برسی
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی دواساز صنعت عالمی سطح پر مستحکم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version