Advertisement

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز، پنجاب پولیس کا سیکیورٹی پلان تشکیل

سیکیورٹی پلان

پاکستان تحریک انصاف کے آج دوبارہ سے شروع ہونے والے لانگ مارچ کیلئے پنجاب پولیس نے سیکیورٹی پلان از سر نو تشکیل دے دیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق وزیر آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے شروع ہونے والے لانگ مارچ پر مجموعی طور پر 20 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو پنجاب پولیس کی خصوصی اسکواڈ لانگ مارچ کے ابتدائی پوائنٹس پر پہنچائیں گی۔

ترجمان نے بتایا کہ لانگ مارچ کے دونوں قافلوں کے کنٹینرز پر بلٹ پروف شیشے اور روسٹرم پہنچا دیئے گئے ہیں اور لانگ مارچ انتظامیہ کو سیکیورٹی ایس او پیز پر ہر صورت عملدر آمد کرنے کی درخواست کی گئی ہیں۔

سیکیورٹی ایس او پیز کے مطابق کنٹینر کے ارد گرد سیکیورٹی کا خصوصی حصار بنایا جائے گا، کسی بھی غیر متعلقہ شخص یا گاڑی کو کنٹینر کے قریب نہیں آنے دیا جائے گا۔

Advertisement

سیکیورٹی ایس او پیز میں بتایا گیا ہے کہ لانگ مارچ کے روٹس کی عمارتوں پر کمانڈوز تعینات ہونگے، لانگ مارچ کی سی سی ٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی اور لانگ مارچ میں آنے والے شرکاء کے اسلحہ بردار پرائیویٹ گارڈز کا داخلہ ممنوع، ہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سنٹرل پولیس آفس میں قائم کنٹرول روم سے بھی مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا جبکہاسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس کو لانگ مارچ کے روٹس پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز روزانہ کی بنیادوں پر کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ شہریوں کے لیے ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے متبادل روٹس اور اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

وزیرآباد: حقیقی آزادی مارچ کا دوبارہ آغاز آج سے ہوگا

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کا آج سے دوبارہ آغاز ہونے جارہا ہے۔

 پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جہاں سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے باعث عارضی طور پر ختم کردیا تھا آج سے ایک بار پھر اسی مقام سے حقیقی آزادی کے مارچ کا آغاز کیا جائیگا۔

Advertisement

نیا کنٹینر تیار اور سیکیورٹی کی صورتحال:

 لانگ مارچ پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد قائدین کیلئے نیا کنٹینر تیار کیا گیا ہے جس ہر بلٹ پروف شیشہ لگانے کے علاوہ دیگر حفاظتی اقدامات بھی کئ جارہے ہیں جبکہ لانگ مارچ کی سکیورٹی کے لئے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version