Advertisement

نواز شریف اب کیا چاہتے ہیں؟ شیخ رشید نے اپنے دبنگ بیان میں بتادیا

 شیخ رشید احمد کا کہنا ہےکہ نواز شریف اپنی ڈیل اور ہماری اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی چاہتا ہے۔

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہاکہ نواز شریف اپنے لیےریلیف چاہتا ہے اورہمارے لیےتکلیف چاہتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ رانا ثناءاللہ ذہنی مریض اوراجرتی قاتل ہےجو اداروں کو بے وقار کرنے کی ناکام ناپاک کوشش کرےگا اور رسوا ہوکرگھر جائےگا۔

ان کا کہنا ہے کہ مسئلہ سیاست نہیں اب ریاست ہے، نومبر بھاری اورفیصلہ کن ہوگا، 10 نومبر کو بھرپور حکمت عملی کےساتھ عمران خان کا لانگ مارچ راولپنڈی پہنچےگا، راولپنڈی کاعظیم الشان تاریخی استقبال فیصلہ کن ہوگا۔

شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ نہ گندم،نہ گیس،نہ ایل پی جی ہے، 30 فیصد مہنگائی بڑھ گئی ہے، ڈیفالٹ زدہ حکومت کاگند اٹھانا آسان کام نہیں،اگر فیصلہ لوگوں نےاپنےہاتھ میں لےلیا توفیصلہ کچھ بھی ہوسکتاہے۔

عمران خان کی زیر قیادت ’حقیقی آزادی مارچ‘ چھٹے دن میں داخل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر قیادت حقیقی آزادی مارچ چھٹے دن میں داخل ہوگیا۔

Advertisement

تحریک انصاف کے حقیقی آزادی لانگ مارچ کا آج چھٹا روز ہے، لانگ مارچ کا آغاز پنڈی بائی پاس گوجرانوالہ سے ہوگا، جس کی قیادت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کریں گے۔

لانگ مارچ کے روٹ پر مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگا دیے گئے ہیں ، گکھڑ پہنچنے پر سابق وزیراعظم عمران خان کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

Advertisement

گذشتہ روز تحریک انصاف نے حقیقی آزادی مارچ کا نیا شیڈول جاری کیا تھا، جس کے تحت تحریک انصاف کا مارچ اتوار کے روز جہلم پہنچے گا۔

حقیقی آزادی مارچ رکنے والا نہیں، الیکشن کی تاریخ تک یہ تحریک چلتی رہے گی، عمران خان

Advertisement

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارا حقیقی آزادی مارچ رکنے والا نہیں اور الیکشن کی تاریخ تک یہ تحریک چلتی رہے گی۔

بول نیوز کی نیوز اینکر ڈاکٹر فضا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ارشد شریف کے قتل سے بڑا کوئی ظلم نہیں، وہ صحافت کا اثاثہ تھے اور مجھے کسی کا خوف نہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ  چوروں کو مسلط کیا گیا اور عوام کو کہا گیا کہ ان کو تسلیم کرو، چوروں کی غلامی سے موت بہتر ہے اور عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ انہیں آزادی چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ پر امن احتجاج ہمارا حق ہے، 25 مئی کو پرامن احتجاج پر تشدد کیا گیا لیکن اس بار رانا ثنااللہ کو تشدد کا موقع نہیں ملے گا جب کہ حقیقی آزادی مارچ رکنے والا نہیں ہے ، الیکشن کے اعلان تک تحریک چلتی رہے گی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ حکومت گھبرائی ہوئی ہے، 37 میں سے 29 الیکشن ہم جیت چکے ہیں، یہ سب ملک کر بھی پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کرسکتے جب کہ پارلیمانی نظام کو چلانے کے لیے اخلاقیات ضروری ہیں، انگلینڈ میں کوئی لوٹا نہیں ہوتا اور وہاں منڈیاں نہیں لگتیں۔

Advertisement

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ فوج کو مضبوط دیکھنا چاہتا ہوں، نقصان نہیں کرنا چاہتا کیوں کہ اداروں کے ساتھ اختلافات سے بھارت خوش ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس نوازشریف کا ٹوئٹ پڑھنے کا وقت نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version