نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

ڈسکوز کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر آج نیپرا میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 18 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیتے ہوئے سماعت مکمل کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں ڈسکوز کی جانب سے بجلی 2 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی،نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے آج 15 نومبر کو اس پر اپنی سماعت مکمل کرتے ہوئے نئی قیمتوں کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق بجلی صارفین پر 42 ارب63 کروڑ40 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔
واضح رہے کہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا تاہم یہ اضافہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News