جو کام ریاست نہیں کر سکی وہ ہم کریں گے، گورنر سندھ

جو کام ریاست نہیں کر سکی وہ ہم کریں گے، گورنر سندھ
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ جو کام ریاست نہیں کر سکی وہ ہم کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ دھڑے کو متحد کرنے کا مشن کڑے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گزشتہ شب پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال سے پارٹی آفس جاکر ملاقات کی۔
پی ایس پی آفس کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی سے ملاقات کی، اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے گورنر سندھ کو گلدستہ پیش کیا۔
روشنیوں کے شہر کو مجرموں کا شہر بنا دیا
جو کام ریاست نہیں کر سکی وہ ہم کریں گے
گورنر سندھ کا ٢ ٹوک بیان#BreakingNews #MustafaKamal pic.twitter.com/NqTYWmr8tgAdvertisement— BOL Network (@BOLNETWORK) December 30, 2022
ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ میں دل کی گہرائیوں سے پاک سر زمین پارٹی کے کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے اس جوش سے استقبال کیا۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ یہ دل سے چاہتے ہیں کہ یہ شہر، صوبہ اور پاکستان بہتری کی طرف جائیں، یہ کراچی سب کا دوست ہے پر اسکا کوئی دوست نہیں۔
شہر کو مجرموں کا شہر بنا دیا
انہوں نے کہا کہ کیا روزگار کے مواقع سب کے پاس ہیں؟ پانی تو سب کے گھر آرہا ہوگا؟ جب پانی بھی نہیں ہے بجلی بھی نہیں ہے تو پھر کس کا انتظار ہے، اس ملک پر جب بھی کوئی آفت آتی تو کراچی کھڑا ہوتا ہے پر اسکے لئے کوئی کیوں نہیں کھڑا ہوتا؟
انکا کہنا ہے کہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، ہم آج کل ایک دوسرے کو ٹھیک کرنے میں لگ گئے ہیں پر شہر کو ٹھیک نہیں کر رہے، اوپر سے کوئی مسیحا نہیں آئے گا ہمیں ہی خود کچھ کرنا ہوگا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ 75 سال پہلے ہجرت کر کے جب یہ ملک بنا اسکے لئے کچھ نہیں کیا جاتا، اس شہر کو مجرموں کا شہر بنا دیا ہے، کراچی میں مال مویشی زرعی زمین نہیں ہے ہمیں اپنے دو کمرے کے گھر میں بجلی چاییے۔
جو کام ریاست نہیں کرسکی ہمیں ملکر کام کرنا ہے
انہوں نے کہا کہ جو کام ریاست نہیں کرسکی ہمیں مل کر کام کرنا ہے، ہمیں کچھ بھی نہ دو ہم عزت کے تو حق دار ہیں؟ ہم ایک سچے پاکستانی ہیں، میں بڑے فخر سے کہتا ہوں کہ سچا پاکستانی ہوں، اور میں ایک سچا مہاجر ہوں۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ جب میں گورنر سندھ بنا تو مجھ پر بڑی تنقید کی گئی، میں نے کہا تھا اس وقت کہ میرا عمل بتائے گا، مجھے زبردستی قبولیت نہیں چاییے۔
انکا کہنا ہے کہ کراچی کے لوگ ہم سے بدزن ہیں، وہ بھی یہ ہی چاہتے ہیں کہ کراچی، سندھ اور پاکستان کے لئے کام کریں، میرا یہ شہر بہت غریب ہوگیا ہے، اب مڈل کلاس کا لفظ نہیں ہے۔
ہمیں ایک دوسرے پر تنقید کرنا چھوڑ دینا چاہیے
انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے پر تنقید کرنا چھوڑ دینا چاہیے، ہمیں ایک دوسرے کا ہاتھ مضبوطی سے تھامنا ہوگا اور یہ میں سب کے لئے بول رہا ہوں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی بھائی نے مجھے گورنر سندھ کے لئے نامزد کیا، وہ بھی اسی جزبے سے سرشار ہیں کہ کراچی کے لئے کام ہو۔
کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ کیوں ہم آگے نہیں بڑھ رہے ہیں، وہ طاقتیں جو ہمیں یکجا دیکھنا نہیں چاہتے ہیں وہ یہ ہی چاہتے ہیں کہ ہم ایک نہیں ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News