امپورٹڈ حکمران ذاتی مفادات کے علاوہ کچھ نہیں سوچتے، فواد چوہدری

امپورٹڈ حکمران ذاتی مفادات کے علاوہ کچھ نہیں سوچتے، فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکمران ذاتی مفادات کے علاوہ کچھ نہیں سوچتے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت نے معیشت کے ساتھ جو کھلواڑ کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔
PeeDM کی حکومت نے معیشت کے ساتھ جو کھلواڑ کیا اس کی مثال نہیں ملتی، اسٹیٹ بینک نے فارن ریزدوز فگرزجاری کی ہیں اس رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے،جس دن عدم اعتماد کی تحریک لائ گئ فارن ریزرو 16 بلین ڈالر تھے جو اب 6.1 بلین رہ گئے ہیں اور حکمران ذاتی مفادات کے علاوہ کچھ نہیں سوچتے pic.twitter.com/giLUDwW8YY
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 23, 2022
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے فارن ریزرو فگرز جاری کی ہیں اس رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا
فواد چوہدری نے کہا کہ جس دن عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی فارن ریزرو 16 بلین ڈالر تھے جو اب 6.1 بلین رہ گئے ہیں، حکمران ذاتی مفادات کے علاوہ کچھ نہیں سوچتے۔
اسلام آباد میں خودکش حملہ ہماری بند آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہونا چاہیے
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس وقت پوری حکومت اپنے لوٹ مار کے مقدمے ٹھیک کرنے میں مصروف ہے، دہشت گردی کا عفریت اسلام آباد تک آ پہنچا ہے اور نیرو بانسری بجا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں خودکش حملہ ہماری بند آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہونا چاہیے، حکمران بندوق کے زور پر عوام پر مسلط کیے گئے ہیں جو عوام سے لا تعلق ہیں۔
اسلام آباد: آئی 10 میں مبینہ خودکش دھماکہ
دوسری جانب اسلام آباد کے علاقے اسلام آباد کے آئی ٹین فور سیکٹر میں دھماکہ ہوا ہے جس دوران پولیس اہلکار شہید ہوا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے علاقے آئی 10 میں پولیس اہلکاروں نے ٹیکسی روکی تاہم ٹیکسی روکنے پر مبینہ خود کش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 5 اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس اور امدادی ٹیمیں بھی پہنچ گئی ہیں اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے تاہم دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔
دھماکے کی ابتدائی رپورٹ:
پولیس کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ کرنے والا خود کز بمبار ہوسکتا ہے، جس نے روکنے پر خود کو اڑا لیا جبکہ ٹیکسی ڈرائیور موقع پر جابحق ہوگیا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ تھی اور چیکنگ چل رہی تھی جس دوران پولیس جوانوں نے چیکنگ کے دوران ایک مشکوک گاڑی کو روکا۔
ترجمان نے بتایا کہ گاڑی روکنے اور چیکنگ کرنے پر گاڑی رکتے ہی خود کش بمبار نے خود کو اڑا لیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دھماکے سے گاڑی مکمل تباہ ہو گئی ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کیلئے پولیس نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News