حکومتی اتحادی گندم کی امدادی قیمت کے تعین پر اختلافات کا شکار

حکومتی اتحادی گندم کی امدادی قیمت کے تعین پر اختلافات کا شکار
حکومتی اتحادی گندم کی امدادی قیمت کے تعین پر اختلافات کا شکار ہے، حکومت گندم کی امدادی قیمت طے کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف گندم کی امدادی قیمت پر بلاول بھٹو زرداری سے بات کریں گے، گندم کی امدادی قیمت پر پیپلزپارٹی کے تحفظات ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاق گندم کی امدادی قیمت 3 ہزار روپے کرنا چاہتا ہے اور پیپلزپارٹی گندم کی امدادی قیمت بڑھانے کا مطالبہ کر رہی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ کابینہ کے اجلاس بھی بے نتیجہ رہے، گندم کی امدادی قیمت کا معاملہ کابینہ میں زیر التواء ہے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی گندم کی امدادی قیمت پر فیصلہ نہ کر سکی
خیال رہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی گندم کی امدادی قیمت پر اب تک فیصلہ نہ کر سکی جبکہ وفاق بھی گندم کی امدادی قیمت کا تنازعہ طے کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے گندم کی امدادی قیمت کا معاملہ مؤخر کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں؛ گندم کا بحران
ذرائع نے بتایا تھا کہ وفاق کی جانب سے گندم کی قیمت تجویز نہیں کی گئی، وفاق نے گندم کی بوائی کے اخراجات کا تخمینہ پیش کیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاق کی جانب سے گندم کے اخراجات پر منافے کے مختلف آپشن دے دیئے گئے ہیں جبکہ سندھ نے گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر کر دی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی گندم کی امدادی قیمت 3 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی نے بھی گندم کی امدادی قیمت 3 ہزار روپے سے زیادہ کرنے کی تجویز کی ہے۔
وفاق، سندھ میں گندم کی یکساں امدادی قیمت پر اختلافات برقرار
وفاق اور سندھ میں گندم کی یکساں امدادی قیمت مقرر کرنے پر اختلاف برقرار ہے، جس کے بعد قیمت کے تقرر میں تاخیر سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے گندم کی امدادی قیمت کا فیصلہ ایک ہفتے کےلیے موخر کیا تھا۔
ای سی سی نے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو ایک ہفتے میں سندھ کے ساتھ معاملات حل کرنے کی ہدایت کی تھی۔
وزارت فوڈ سیکیورٹی کے حکام کے مطابق سندھ کے سوا باقی تمام صوبے گندم کی امدادی قیمت 3 ہزار روپے فی من مقرر پر متفق ہیں۔
مزید پرھیں؛ گندم کی امدادی قیمت دو ہزار روپے فی من مقرر
حکام کے مطابق دوسری طرف سندھ حکومت گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر کرنے کے اپنے فیصلے پر قائم ہے، کوشش ہے معاملے پر اتفاق رائے قائم کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق گندم کی 4 ہزار روپے امدادی قیمت سے مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، دوسری طرف وزارت خوراک کو ای سی سی نے ہدایت کی کہ رواں ہفتے سندھ کو یکساں امدادی قیمت پر قائل کریں۔
خیال رہے کہ وزارت خوراک پہلے ہی گندم کی امدادی قیمت 3 ہزار سے 32 سو روپے فی من کی تجویز ای سی سی کو ارسال کرچکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News