وزیر اعظم کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے بڑی خوشخبری

وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیراعظم اکاؤنٹ سے 5 ارب روپے کی مالیت سے سیلاب متاثرین کیلئے گھر تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے ہمراہ سیلاب متاثرہ علاقوں کا فِضائی دورہ کیا۔
گورنر سندھ نے وزیر اعظم کے ہمراہ کوٹ ڈیجی ضلع خیر پور میں سیلاب متاثرین کے امدادی کاموں کا بھی معائنہ کیا۔
اس موقع پر کامران ٹیسوری نے وزیر اعظم کو صوبے کے مختلف اضلاع میں سیلاب متاثریں کی بحالی کے اقدامات کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔
مزید پڑھیں؛ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت توانائی کمیٹی کا اجلاس
خیرپور میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اکاؤنٹ میں 4 ارب 80 کروڑ روپے آئے ہیں اور مزید بھی آئیں گے، اس لئے سیلاب متاثرین کیلئے 5 ارب روپے سے گھر تعمیر کئے جائیں گے۔
ہمارے مسائل بے شمار ہیں
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دوست ممالک نے سیلاب زدہ علاقوں میں صاف پانی کے فلٹرز نصب کئے اور دیگر ممالک نے جہازوں اور ٹرینوں کے ذریعے امدادی سامان بھیجا جس پر ان کے مشکور ہیں لیکن ہمارے مسائل بے شمار ہیں۔
ہم سندھ کے ساتھ بلوچستان اور دیگر صوبوں میں بھی گھر تعمیر کریں گے
شہباز شریف نے مزید کہا کہ سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جہاں بھی گھر تعمیر ہوں گے وہاں زمین وزیر اعلیٰ سندھ فراہم کریں گے اور گھر ہم تعمیر کریں گے اور اسی طرح بلوچستان اور دیگر صوبوں میں بھی گھر بنائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News