Advertisement

کراچی سمیت سندھ کے تین بڑے شہروں میں دہشتگرد حملوں کا خطرہ

دہشتگرد حملوں

کراچی سمیت سندھ کے تین بڑے شہروں میں دہشتگرد حملوں کا خطرہ

کراچی: حکومت سندھ نے پولیس اور ڈی جی رینجرز کو آگاہ کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں نے صوبے کے تین بڑے شہروں کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں بڑی دہشت گرد کارروائیوں سے نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندہ نے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا ہے، جس میں 3 اہم شہروں کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں ممکنہ دہشت گردی کے حملوں کو روکنے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں دہشت گرد کارروائیوں کے لئے سندھی اور بلوچ دہشت گرد تنظیموں بلوچ ریپبلکن آرمی، براس اور سندھ رولیشنری آرمی نے پلاننگ کر لی ہے۔

خط کے متن میں بتایا گیا کہ دہشت گرد تنظیموں نے ممکنہ دہشت گرد حملوں کے لئے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد تقسیم کر لیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندہ نے مزید کہا ہے کہ کراچی اور سکھر میں مقیم دو اہم دہشتگردوں کے تفصیلات رینجرز اور پولیس کو فراہم کردیے ہیں، رینجرز اور پولیس پر باہمی تعاون کے ذریعے دہشت گردوں کے ممکنہ حملوں کو روکنے کے اقدامات اٹھائیں۔

دہشتگردی کے واقعات، وزیراعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

Advertisement

دوسری جانب ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کررکھا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے ہی بلائے جانے کا امکان ہے جس میں اعلیٰ سول و عسکری حکام شرکت کرینگے۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی لہر میں اضافے کی وجوہات بھی اجلاس میں زیر بحث آئیں گی اور دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے کام کرنے والے اداروں کی کارکردگی اور مسائل کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کی موجودہ صورت حال اور ماضی کے معاہدوں پر عمل درآمد پر بھی بحث ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version