Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی گئی

وزیراعلیٰ پنجاب

تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال کی پیش نظر ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی جانب سے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

اس حوالے ن لیگ کی جانب سے مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ حاصل نہ کر سکنے پر پہلے ہی عہدے سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں تاہم ن لیگ کی قیادت کا صرف وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے گی۔

اسکے علاوہ اسیپکر پنجاب اسمبلی اور ڈپٹی اسیپکر کے خلاف تحرئک عدم اعتماد بدستور موجود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے خلاف پٹیشن دائر

بعدازاں مسلم لیگ ن کے چیف ویب پنجاب اسمبلی خلیل طاہر سندھو وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی ہے۔

عدالت جو بھی فیصلہ کریں گے ہمیں منظور ہوگا:

پنجاب اسمبلی، مسلم لیگ ن کے چیف وہپ خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال پر عدالت جو بھی فیصلہ کریں گے ہمیں منظور ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی میں تین قراردادیں پرویز الٰہی ، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے خلاف جمع کروائی تھیں لیکن گورنر نے پوری کیبنٹ کو فارغ کر دیا اس لئے مسلم لیگ ن و اتحادی جماعتیں پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان اسمبلی توڑنا نہیں چاہتے اگر ایسا ہوتا تو وہ اسمبلیاں توڑ دیتے۔

Advertisement

گورنر پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کر دیا

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کر دیاہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر پرویز الٰہی اور کابینہ آئینی طور پر غیر فعال ہے اور اس ہی وجہ سے پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کیا جا رہا ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ پرویز الٰہی ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں، اب پنجاب کابینہ ختم ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کیلئے صدر پاکستان اور وزیراعظم کو مراسلہ ارسال

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version