Advertisement

عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بحال کرنےکاتحریری حکم جاری کردیا

لاہور ہائی کورٹ

لاہورہائیکورٹ کے دوججز کی پرویزالہی کے کیس کی سماعت سے معذرت

عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی اور پنجاب کابینہ کو بحال کرنےکا تحریری حکم جاری کردیا، عدالت کا تحریری فیصلہ بول نیوز کو موصول ہوگیا ہے۔

جسٹس عابد عزیز شیخ پرمشتمل 5رکنی لارجر بنچ نے تحریری حکم جاری کیا، عدالت کا تحریری حکم چھ صفحات پرمشتمل ہے۔

تحریری حکم میں عدالت نے گورنر، سپیکر حکومت پنجاب سے جواب طلب کرلیا۔

مزید پڑھیں؛ عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب اور پنجاب کابینہ کو فوری بحال کردیا

تحریری فیصلے کے مطابق عدالت نے گورنر پنجاب اور چیف سیکرٹری کے نوٹیفیکیشنز معطل کردیئے، اٹارنی جنرل اورایڈووکیٹ جنرل عدالت پیش ہوکرآئینی اور قانونی نکات پر عدالتی معاونت کریں۔

Advertisement

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہےکہ عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب کی اسمبلی نہ توڑنے کی یقین دہانی پر عبوری حکم سنایا، تحریری فیصلے میں پرویز الہٰی کا بیان حلفی بھی لکھا گیا ہے، پرویز الہٰی نے بیان حلفی دیا کہ حتمی عدالتی فیصلہ آنے تک اسمبلی نہ توڑنے کی یقین دہانی کراتے ہیں۔

Advertisement

تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہےکہ گورنر کے وکیل خالد اسحاق بغیر وکالت نامہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے، گورنر کے وکیل نےکہا کہ وزیراعلیٰ سات دن میں اعتماد کا ووٹ لینے کی یقین دہانی کرائیں تو نوٹیفیکیشن واپس لیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version