Advertisement

پی ٹی آئی کے ممبران نہیں چاہتے کہ اسمبلیاں تحلیل ہوں، عطا تارڑ

عطا تارڑ

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ممبران نہیں چاہتے کہ اسمبلیاں تحلیل ہوں۔

لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر پنجاب نے جس طرح سے آئینی اختیارات کو استعمال کرکے عدم کے ووٹ کا کہا تھا، اجلاس کے دوران اعتماد کا ووٹ لینا چاہیے تھا، ان کو 48 گھنٹے بھی دیے گئے تھے، یہ اعتماد کا ووٹ لینے سے کیوں بھاگ رہے ہیں۔

پنجاب حکومت غیر آئینی کام کررہی ہے

انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی کہہ رہے ہیں کہ ہمارے پاس 187 لوگ ہیں، پنجاب حکومت غیر آئینی کام کررہی ہے۔ اسپیکر نے رولنگ دی کہ گورنر کا اعتماد کے ووٹ کا کہنا غلط ہے، منظور وٹو کیس کا حوالہ دے کر غلط رولنگ دی، منظور وٹو کیس اور اب کے حالات بہت مختلف ہیں

عطا تارڑ نے کہا کہ گورنر نے اعتماد کا اس لیے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا وزیر کے ساتھ مسئلہ ہوا، عامر اقبال شاہ اور کئی ایم پی ایز کے استعفیٰ آرہے ہیں۔

Advertisement

گورنر پنجاب نے آئینی اختیارات کو استعمال کیا ہے

لیگی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ممبران نہیں چاہتے کہ اسمبلیاں تحلیل ہوں، گورنر پنجاب نے آئینی اختیارات کو استعمال کیا ہے، جمعہ تک اجلاسں ملتوی کرنے کا مقصد سمجھ نہیں آتا، مقررہ وقت اور مقررہ دن پر اعتماد کا ووٹ حاصل نہ ہو تو وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کردیں۔

انکا کہنا ہے کہ اسپیکر کو خط لکھا اور تمام تر وجوہات بتا دی ہیں، افسوسناک بات ہے کہ ہم صدر کو خط لکھ رہے ہیں کہ گورنر کو ہٹا دیں، فواد چوہدری بتائیں کہ کونسے آئین کے مطابق گورنر کو صدر ہٹا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ صدر کو خط لکھ دیتے اور کہتے ہم جمعرات کو اعتماد ووٹ لیں گے، تو شاید ہم مان جاتے، یہ قیامت تک 186 ممبران پورے نہیں کرسکتے۔

گورنر کا خط لکھنا دانشمندانہ اقدام ہے

عطا تارڑ نے کہا کہ میں پوچھنا چاہتا ہوں آج کیوں لاہور کا ماسٹر پلان پاس کیا، اس معاملے میں سابقہ خاتون اول کا نام آرہا ہے۔ ہم نے عدالتوں کے فیصلے ہمیشہ مانے ہیں۔

مزید پڑھیں؛ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے رولنگ جاری کر دی

Advertisement

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ حماد اظہر اور فواد چوہدری بتائیں کہ گورنر نے کونسا غیر آئینی قدم اٹھایا ہے، گورنر کا خط لکھنا دانشمندانہ اقدام ہے، گورنر بلیغ الرحمان غیر جانبدارانہ کام کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا مالدیپ کی بندرگاہ کا دورہ
پاکستان اپنے اصولی موقف پر ڈٹ گیا ، استنبول مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version