پنجاب حکومت نے احساس پروگرام راشن کی فراہمی کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز سے مدد مانگ لی

پنجاب حکومت کا پی ٹی آئی کو 19 مارچ کے جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے احساس پروگرام راشن کی فراہمی کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز سے مدد مانگی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرپرسن احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن سے اس معاملے میں رابطہ کیا ہے۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ ملک میں 4 ہزار میں سے 3 ہزار یوٹیلیٹی اسٹورز پنجاب میں ہیں، پنجاب میں احساس راشن رعائت پروگرام کا آغاز 8 دسمبر سے ہو چکا ہے، اس پروگرام کا کل حجم 100 ارب روپے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سبسڈی آٹا، گھی اور دال پر فراہمی کی جا رہی ہے، ہر خاندان کو 2000 روپے کی راشن رعائت دی جا رہی ہے، راشن رعائت 80 لاکھ خاندانوں کو دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام سے پنجاب کے 3 کروڑ 50 لاکھ افراد کو فائدہ ہو گا۔
مزید پڑھیں؛ وزیر اعلیٰ پنجاب کا صوبے میں احساس پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

