Advertisement

محکمہ تعلیم سندھ میں گھوسٹ اساتذہ کے خلاف کاروائی کا آغاز

محکمہ تعلیم سندھ میں گھوسٹ اساتذہ کے خلاف کاروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی نااہلی کے باعث محکمہ تعلیم سندھ میں گھوسٹ ٹیچرز سالہا سال سے تنخواہیں لینے لگے، سولہ سو پنتالیس نشانے پر آ گئے جبکہ کچھ بچ نکلے ہیں۔

 پنتالیس صحافی بھی ٹیچر کی حیثیت سے تنخواہیں لیتے رہے جبکہ ان کے خلاف بھی کاروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔

رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں پیش کردی گئی ہے، غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی اکتیس دسمبر تک مکمل کی جائے گی۔

عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گھوسٹ اساتذہ کے خلاف عدالتی حکم سے پہلے کاروائی کیوں نہیں کی گئی جبکہ چیف سیکریٹری اور سیکریٹری تعلیم اطمینان بخش جواب نہ دے سکے۔

Advertisement

اس موقع پر عدالت نے گھوسٹ اور غیر حاضر اساتذہ کے خاتمے کے لیے جدید نظام متعارف کرانے کا حکم بھی جاری کردیا ہے۔

 عدالت کا کہنا ہے کہ تئیس دسمبر تک ایکشن پلان جمع کرایا جائے جبکہ اسٹریٹ چلڈرن اور بے سہارا بچوں کو شیلٹر ہوم منتقل کرنے کی کاروائی تیز کرنے کی بھی ہدایت دے دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version