Advertisement

سلیمان شہباز اربوں روپے کا کیس معاف کروانے ملک واپس آرہا ہے، فیاض الحسن

فیاض الحسن

فیاض الحسن

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اربوں روپے کا ڈاکو سلیمان شہباز کیس معاف کروانے ملک میں واپس آرہا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے این آر او 2 کے حوالے سے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پہلے بیگم صفدر این آر او 2 لیکر کر ملک سے فرار ہوئی اور اب سلیمان شہباز واپس آ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اشتہاری اسحاق ڈار این آر او 2  سے مستفید ہو کر ملکی معیشت کا بیڑا غرق کرنے واپس آیا، ملکی معیشت کے حالات متقاضی ہیں کہ فوری الیکشنز کروائے جائیں۔

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت اپنی ضد کو چھوڑ کر محض اقتدار کے مزے لوٹنے کے لئے ملک کو مت ڈبوئے۔

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ حکمران صرف اپنے ڈیڑھ پاؤ گوشت کے لئے پوری بھینس ذبح کرنے کو تیار ہیں، عوام اور ملک کا بیڑا غرق کرنے کے لئے یہ حکمران ہر سطح تک جانے کو تیار ہیں۔

Advertisement

والد کو ملا اقتدار، بیٹے نے چھوڑا غیر کا دیار

یاد رہے کہ سلیمان شہباز ساڑھے چارسال سے لندن میں براجمان تھے، عدالت نے بلایا پیش نہ ہوئے، نوٹس گئے پھر بھی نہ آئے، مگر این آراو سیزن ٹو سامنے آیا تو اچانک ہی وطن کی یاد ستانے لگ گئی۔

 گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کے صاحزادے سلیمان شہباز برطانیہ میں جلاوطنی ختم کرکے وطن واپسی کیلئے روانہ ہوگئے تھے۔

سلیمان شہباز، اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ عمرہ کرنے سعودی عرب پہنچ گئے جبکہ وہ ہفتہ کو پاکستان پہنچیں گے۔

سلیمان شہباز 2018 کے عام انتخابات سے قبل نیب کی جانب سے مقدمات قائم کیے جانے کے بعد لندن آگئے تھے جبکہ سلیمان شہباز کا نام اپنے والد شہباز شریف اور بھائی حمزہ شہباز کے ساتھ کئی مقدمات میں نامزد کیا گیا تھا۔

سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کی جانب سے سلیمان شہباز پر منی لانڈرنگ اور پبلک آفس کے غلط استعمال کے الزامات عائد کیے گئے تھے جبکہ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے سلیمان شہباز کے خلاف تحقیقات کے بعد انھیں کلین چٹ دی تھی۔

Advertisement

واضح رہے کہ نیشنل کرائم ایجنسی نے 2019 میں شہباز شریف اور سلیمان شہباز کے اثاثے منجمند کرکے تحقیقات شروع کی تھی۔

این سی ای نے دو برس تک برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں تحقیقات مکمل کر کے عدالت کو بتایا تھا کہ انھیں الزامات کے درست ہونے کے حوالے سے کوئی ثبوت نہیں ملا، این سی اے تحقیقات کے بعد مزید کارروائی نہ کرتے ہوئے اثاثے بحال کردیے تھے۔

مزید پڑھیں؛ جینا مرنا پاکستان میں ہے، سلیمان شہباز

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version