Advertisement

عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی سازش ناکام ہوگی، فیاض الحسن

فیاض الحسن چوہان

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی سازش ناکام ہوگی۔

تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے عمران خان کی تاحیات نااہلی کی درخواست پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کچھ عقل کے اندھے نواز شریف کے فیصلے کو بنیاد بنا کر عمران خان کو تاحیات نااہل کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔

فیاض الحسن نے کہا کہ نواز شریف اور عمران خان کے فیصلوں میں زمین وآسمان کا فرق ہے، نواز شریف کو تاحیات نااہلی کی بنیاد پر پارٹی صدارت سے نااہل کیا گیا تھا اور عمران خان کو صرف ایک دفعہ سیٹ سے نااہل کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب ترجمان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ  عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی سازش ناکام اور نامراد ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو حقیقی آزادی کی جدوجہد سے پیچھے ہٹانے کے لئے امپورٹڈ حکومت ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کر چکی ہے، اس بار بھی عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا ڈھکوسلا ناکام و نامراد ہوگا۔

Advertisement

فیاض الحسن نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام عمران خان کو اپنا لیڈر مانتی ہے اور اسے دوبارہ اپنا وزیراعظم دیکھنا چاہتی ہے، تیرہ گیدڑوں کی جماعت پی ڈی ایم عمران خان کا عوامی میدان میں مقابلہ نہیں کر سکتی۔

الیکشن کمیشن کی عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی شروع

خیال رہے کہ توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی شروع کردی گئی۔

 الیکشن کمیشن بااختیار نہیں بلکہ شہبازسرکار کے اشاروں پر چلتا ہے، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کے بعد الیکشن کمیشن ایک قدم اور آگے چلا گیا ۔

عمران خان کے خدشات درست ثابت ہونے لگے، عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی شروع کردی گئی، الیکشن کمیشن پی ٹی آئی چیئرمین کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی پر اگلی کارروائی شروع کرے گا۔

ن لیگی رہنماؤں نے دعویٰ کیا تھا کہ الیکشن کمیشن عمران خان کونااہل قرار دیکر پارٹی سربراہی سے ہٹائے گا۔

Advertisement

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کا نوٹس جاری کردیا ہے اور الیکشن کمیشن نے پارٹی چیئرمین شپ کیس 13 دسمبر کو مقرر کردیا ہے۔

ن لیگی رہنماؤں نے دعویٰ کیا تھا کہ الیکشن کمیشن عمران خان کونااہل قرار دیکرپارٹی سربراہی سے ہٹائے گا جبکہ الیکشن کمیشن دسمبر کے دوسرے ہفتے میں کارروائی کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر دو ماہ کی پابندی عائد
وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی شاندار تقریب، اقلیتوں کے حقوق اور خدمات کو خراجِ تحسین
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version