وزیر اعظم کی شمسی توانائی کے منصوبوں کو تیز کرنے کی ہدایت

وزیر اعظم شہباز شریف نے شمسی توانائی کے منصوبوں کو تیز کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں نے ملک میں صاف اور کم لاگت بجلی کی پیداوار اور مہنگے درآمدی ایندھن پر انحصار کو کم کرنے کیلئے شمسی توانائی کے منصوبے لگانے کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
میں نے ملک میں صاف اور کم لاگت بجلی کی پیداوار اور مہنگے درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے کیلئے شمسی توانائی کے منصوبے لگانے کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سرکاری عمارتوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے علاوہ نجی سطح پر بھی اس کے استعمال کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
Advertisement— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 22, 2022
یہ بھی پڑھیں؛ مہنگے درآمدی ایندھن کی وجہ سے عام عوام پر بوجھ پڑتا ہے، شہباز شریف
وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ سرکاری عمارتوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے علاوہ نجی سطح پر بھی اس کے استعمال کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News