Advertisement

حکومت کا مارکیٹس اور ریسٹورنٹس رات 8 بجے بند کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت

حکومت کا مارکیٹس اور ریسٹورنٹس رات 8 بجے بند کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت کی جانب سے مارکیٹس اور ریسٹورنٹس رات 8 بجے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ اراکین خواجہ آصف، مریم اورنگزیب اور قمر زمان کائرہ نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  شادی ہالز رات 10 بجے بند کردیے جائیں جبکہ مارکیٹس اور ریسٹورنٹس رات 8 بجے بندکیے جائیں گے۔

Advertisement

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں 20 فیصد ورک فورس کی گھر سے کام کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ اس عمل سے سالانہ 56ارب روپے کی بچت ہوگی۔

ملک اس وقت سنگین معاشی مشکلات سے دوچار ہے

انہوں نے کہا کہ اقدامات سے فیول کی مد میں کافی بچت ہوگی، دو روز میں چاروں صوبوں کو مختلف امور پر آگاہ کریں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارا 61 فیصد پانی زراعت کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ صبح ہمارے ہاں 12ایک بجے مارکیٹیں کھلتی ہیں، ہم دن کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ نہیں اٹھاتے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا سرکاری دفاتر میں ہفتے کی چھٹی بحال نہ کرنے کا فیصلہ

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ ملک اس وقت سنگین معاشی مشکلات سے دوچار ہے، ہمیں اپنے وسائل میں رہنا ہے تو ہمیں چادر دیکھ کر پاؤں پھیلانا ہوگا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں رات گئے تک مارکیٹیں کھلی ہوتی ہیں، یہ لمبی کہانی ہے جو آنے والے دنوں میں معلوم ہوگی۔

کل اور پرسوں تمام صوبوں سے پالیسی پر بات کرینگے

انہوں نے کہا کہ کل اور پرسوں تمام صوبوں سے پالیسی پر بات کرینگے، وزیراعظم نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے بیان کی توثیق کی ہے، وزیرخارجہ نے پوری قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ توشہ خانہ کی فلم چلتی رہے گی اسکے کافی شولگیں گے، توشہ خانے میں بد نیتی کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند کر دیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version