تحریک عدم اعتماد کے بعد اسمبلی تحلیل ہوجائے گی، فواد چوہدری

تحریک عدم اعتماد کے بعد اسمبلی تحلیل ہوجائے گی، فواد چوہدری
پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد اسمبلی تحلیل ہوجائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دیر پہلے لیگل کمیٹی کی میٹنگ ختم ہوئی ہے، مونس الہٰی بھی اس میٹنگ میں شریک ہوئے۔
پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ ہمارے پاس ارکان کی تعداد 190 ہے، ق لیگ اتحادی تھی اتحادی ہے اور اتحادی رہے گی جبکہ دونوں جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کل اور پرسوں ہونگی
فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ وفاق والے عوام میں جانے کی ہمت نہیں کرتے، کل سے انکے وزراء کے جو حالت ہے ان کو شرم آنی چاہیے، اسپیکر کا اختیار ہے پہلے کونسی تحریک ہوگی۔
مزید پڑھیں؛ پی ڈی ایم پاکستان کے مفادات سے کھیلنا بند کرے، فواد چوہدری
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ والے ویسے ہی عجیب ہیں انکی پلیٹیں لندن ہیں اور چمچے یہاں ہیں، ریسٹورنٹ اور دکان بند کر رہے ہیں جبکہ ان میں ملک چلانے کی صلاحیت نہیں ہے تو حکومت چھوڑ دیں۔
فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں بتا رہے تھے کہ وہاں حالات خراب ہورہے ہیں، خیبرپختونخوا کی حکومت کو وسائل دینے سے انکار کردیا گیا ہے جبکہ 126 ارب روپے وفاق نے خیبرپختونخوا کے روکے ہوئے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ہم عدم اعتماد اور اعتماد کے ووٹ کے لیے تیار ہیں، تحریک عدم اعتماد کے بعد اسمبلی تحلیل ہوجائے گی جبکہ اب یہ لگے ہوئے ہیں پنجاب اور کے پی کے میں الیکشن روک لیں، یہ دونوں صوبوں میں الیکشن نہیں روک سکتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News