Advertisement

متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اعظم سواتی

متنازع ٹوئٹ کیس؛ اعظم سواتی کے دائمی وارنٹ جاری

اداروں کے خلاف متنازع ٹوئٹس کیس میں  قمبر شہداد کوٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی کو قمبر میں جوڈیشل مجسٹریٹ ائینڈ سول جج کے سامنے پیش کیا گیا۔

قمبر پولیس کی جانب سے متنازع ٹوئٹس کیس میں  اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا۔

خیال رہے کہ قمبر عدالت کے گرد سیکیورٹی انتہائی سخت ہیں، تصاویر اور فٹیجز بنانے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی جبکہ تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور تحریک انصاف کے وکلاء بھی عدالت کے باہر موجود ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ دو روز قبل  سینیٹر اعظم سواتی کو سندھ پولیس نے گرفتارکرلیا۔

 وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے جہاز میں سندھ پولیس اعظم سواتی کی گرفتاری کیلئے کوئٹہ پہنچی جہاں انہوں نے اعظم سواتی کو حراست میں لے لیا۔

سندھ پولیس کی جانب سے اعظم سواتی پر 13مقدمات قائم کئے گئے ہیں جبکہ آج ہی صبح بلوچستان ہائیکورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کے تمام ایف آئی آرختم کرکے رہائی کا حکم دیا ہے۔

اعظم سواتی پر بلوچستان میں مزید دو مقدمات سامنے آئے جن کی ایف آئی آر پولیس نے 26 نومبر کو بلوچستان کے علاقے وندر اور لسبیلہ میں درج کی تھی لیکن رہائی کے احکامات کے باوجوداعظم سواتی ابھی بھی پولیس کی حراست میں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version