Advertisement

بلوچستان اسمبلی کے سامنے 8 روز سے جاری پشین بچاؤ تحریک کا دھرنا ختم

بلوچستان اسمبلی کے سامنے 8 روز سے جاری پشین بچاؤ تحریک کا دھرنا ختم ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء محمد آصف ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشین ڈسٹرکٹ کے حوالے سے جاری کردہ تمام نوٹیفکیشن معطل ہونے کے بعد آج کا دھرنا اس امید پر ختم کر رہے ہیں کہ مستقبل میں وزیر اعلیٰ اور دیگر متعلقہ ادارے پشین کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے متعلقہ اقوام کو اعتماد میں لے کر حقائق اور میرٹ پر فیصلے کرینگے۔

آصف ترین نے کہا کہ بصورت دیگر پورے صوبے کو جام کردینگے کیونکہ پشین کے پرامن عوام کوئی بھی ظلم و ناانصافی برداشت نہیں کرینگے بلکہ ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لہذا ڈسٹرکٹ پشین کو 2 نہیں بلکہ تین اضلاع ضلع پشین، ضلع کاریزات اور ضلع حرمزئی میں تقسیم کریں تاکہ حالیہ نوٹیفکیشنز کے بعد پشین کے پرامن اقوام میں پیدا ہونے والی نفرت اور اختلافات کا خاتمہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ اگر دوبارہ ایسا کرنے کی کوشیش کی گئی تو آئندہ دھرنا صرف بلوچستان اسمبلی کے سامنے نہیں ہو گا بلکہ پورے بلوچستان کی شاہراؤں کو بند کر کے احتجاج کرینگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version