Advertisement

ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی آؤ ملکر کھاتے ہیں پر گامزن ہیں، فردوس شمیم نقوی

فردوس شمیم نقوی

فردوس شمیم نقوی ودیگر کیخلاف کیس کی سماعت بغیرکارروائی کے2 اگست تک ملتوی (فائل فوٹو)

 پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی آؤ ملکر کھاتے ہیں پر گامزن ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی پی ٹی آئی ہے، ڈیڑھ سال ہوگیا ہمیں کمیٹیوں میں جگہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، پیشن فنڈ بھی غائب ہے جبکہ جو دوسری اپوزیشن جماعت تھی وہ کرائم کی پارٹنر ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی آؤ ملکر کھاتے ہیں پر گامزن ہیں، 100 دن پہلے بھی مکمل نہیں ہوئے، حکومتی بینچوں کو احساس ہونا چاہیئے تھا اور کورم پورا کرنا چاہیئے تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے مزید کہا کہ آج بھی وزراء موجود نہیں تھے، اسمبلی میں اسپیکر نقطہ اعتراض پر بولنے نہیں دیتے جبکہ امن و امان کی صورتحال بار بار خراب ہورہی ہے، ایک یونیورسٹی کا طالب علم جاں بحق ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں
پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version