Advertisement

ارشد شریف قتل کیس کی جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری

ارشد شریف

ارشد شریف

اسلام آباد: پاکستان کے سینئر اینکر پرسن اور معروف صحافی ارشد شریف قتل کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سی پی او ہیڈ کواٹر، ڈی پی او صدر، ایس ایچ او رمنا جے آئی ٹی کا حصہ ہیں۔

جے آئی ٹی اپنی رپورٹ جلد از جلد مکمل کرکے آئی جی اسلام آباد کو جمع کرائے گی۔

خیال رہے کہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی درخواست پر جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے۔

گزشتہ روز سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لئے وفاقی پولیس نے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

Advertisement

اس سے قبل سپریم کورٹ کے حکم پر صحافی ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں درج کرلیا گیا تھا۔

ارشد شریف کے قتل کے مقدمے میں پولیس خود مدعی بن گئی اور اسلام آباد کے تھانے میں پرچہ کاٹ دیا، جب کہ تفتیش کا رخ موڑنے کے لیے اپنی مرضی کے تین ملزموں کو نامزد کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کراچی کے رہائشی ہیں جن میں سے وقار احمد اور خرم احمد سگے بھائی ہیں جو کینیا میں مقیم ہیں اور مقدمے میں تیسرا نام طارق احمد وصی کا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر اسلام آباد میں بول نیوز کے سینیئر اینکر پرسن شہید ارشد شریف کے قتل کی ایف آئی آر درج کی گئی۔

 اسلام آباد پولیس نے شہید صحافی ارشد شریف کے قتل کی ایف آئی آر ان کی والدہ کی مدعیت کے بغیر ہی درج کی جبکہ شہید کی والدہ کا کہنا تھا کہ حکومت میری مدعیت میں بیٹے کے قتل کی ایف آئی آردرج کرے۔

Advertisement

یاد رہے کہ کینیا میں صحافی ارشد شریف کو 22 اور 23 اکتوبر کی درمیانی شب گاڑی میں جاتے ہوئے کینین پولیس نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version