Advertisement

صوبائی حکومت نے سندھ میں کرپشن کا بازار گرم کیا ہوا ہے، اسد عمر

اسد عمر

اسد عمر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے سندھ میں کرپشن کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی زید صدارت سندھ کی اعلٰی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں آنے والے انتخابات اور سندھ کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سندھ حکومت نے کرونا وائرس اور سیلاب متاثرین کے فنڈ بھی نہ چھوڑا، صوبائی حکومت نے سندھ میں کرپشن کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ موٹر وے منصوبے میں میگا کرپشن کی داستانیں سامنے آچکی ہیں، سندھ حکومت سب کو نوچ نوچ کر کھا رہی ہے۔

اسد عمر کا یہ بھی کہنا تھا کہ انشاءاللہ انکی کرپٹ اور جاگیردارنہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں اور اب ان کی کرپشن زدہ حکومت کا اختتام قریب ہے۔

Advertisement

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں آنے والے انتخابات میں تحریک انصاف انکا مکمل طور پر صفایا کردے گی۔

اجلاس میں تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی، سابق وزیر اعلیٰ غوث علی شاہ ، لیاقت جتوئی، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل،حلیم عادل شیخ، مبین جتوئی، فردوس شمیم نقوی ، سدرہ عمران، سنجے گنگوانی، آغا ارسلان، اور دیگر بھی موجود تھے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version