Advertisement

اسمبلیاں ٹوٹنے کی خبر سنتے ہی پی ڈی ایم حکومت کی پریشانی بڑھ گئی

پی ڈی ایم

اسمبلیاں ٹوٹنے کی خبر سنتے ہی پی ڈی ایم حکومت کی پریشانی بڑھ گئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے دو صوبائی اسمبلیاں توڑنے کے اعلان پر پی ڈی ایم کی پریشانی مزید بڑھ چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسمبلیاں ٹوٹنے کی خبر سن کر پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن ڈیرہ اسماعیل خان سے اسلام آباد پہنچ گئے۔

پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس اگلے ہفتے بلائے جانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

پی ڈی ایم کی قیادت پنجاب اور کے پی کے میں الیکشن سے متعلق مشاورت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان کا 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان

Advertisement

پی ڈی ایم دو صوبوں میں اتحاد بنا کر الیکشن لڑنے یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر غور کرے گی۔

اجلاس میں قانونی ماہرین سے مشاورت کر کے الیکشن کو موخر کرانے پر مشاورت ہو گی۔

منعقدہ اجلاس میں تیئس دسمبر سے پہلے دونوں صوبوں میں تحریک عدم اعتماد جمع کرانے پر بھی غور ہو گا۔

پیپلز پارٹی نے اہم اجلاس طلب کر لیا

دوسری جانب عمران خان کے اسمبلیاں توڑنے کے اعلان پر پیپلز پارٹی نے بھی اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے اہم اجلاس میں تحریک انصاف کی جانب سے اسمبلیاں توڑنے کی صورت میں پارٹی لائحہ عمل پر بات ہو گی۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے میں ارکان کو اجلاس کے وقت سے آگاہ کر دیا جائے گا۔

تمام ارکان کو اجلاس میں شرکت کے لیے اپنی موجودگی یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

اجلاس میں ارکان سے آئندہ لائحہ عمل کے بارے میں تجاویز بھی لی جائیں گی۔

یہ پڑھیں؛ عمران خان کا اسمبلیاں توڑنے کا اعلان؛ پیپلز پارٹی نے اہم اجلاس طلب کر لیا

مسلم لیگ (ن) نے بھی کل اہم اجلاس طلب کر لیا

اس کے علاوہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی (ن) لیگ کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔

Advertisement

اجلاس میں اسمبلیاں تحلیل ہونے سے بچانے کے لئے معاملات پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں قانونی، آئینی معاملات کے تحت مختلف پہلوئوں پر غور ہو گا۔

مسلم لیگ (ن) کے اجلاس میں نواز شریف اور مریم نواز ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے

کل منعقد ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت بھی شریک ہو گی۔

ضرور پڑھیں؛ اسمبلیاں ٹوٹنے کا اعلان؛ وزیر اعظم نے کل ن لیگ کا اجلاس طلب کر لیا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version