بھارت میں میرے سر کی قیمت دو کروڑ روپے لگائی گئی ہے، بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت میں میرے سر کی قیمت دو کروڑ روپے لگائی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی پی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی ٹی وی بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مودی کی پارٹی کے ایک رکن نے میرے سر پر دو کروڑ روپے کی بولی کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی رہنما کی جانب سے میرے سر کی دوکروڑ روپے کی بولی لگانے کا اعلان اس بات کا ثبوت ہے کہ مودی گجرات کا قصاب ہے جبکہ میرے سر پر دوکروڑ روپے کی بولی لگا کر ہندوستان کی بی جے پی سرکار نے دراصل اپنی حدود سے تجاوز کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مودی کو گجرات قصاب کا لقب میں نے نہیں دیا بلکہ یہ ایک تاریخی حقیقت ہے جس کا میں نے حوالہ دیا ہے جبکہ گجرات کے قصاب کی اصطلاح میں نے ایجاد نہیں کی بلکہ گجرات فسادات کے بعد بھارتی مسلمانوں نے مودی کو یہ لقب دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ برطانیہ سے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے، بلاول بھٹو زرداری
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ میں نے مودی کے لئے ایک تاریخی حقیقت کو دہرایا جبکہ بی جے پی یہ سمجھتی ہے کہ میں نے کوئی ذاتی حملہ کیا ہے۔
دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بی جے پی کی جانب سے ان کے سر قیمت مقرر کرنے پر بلاول بھٹو زرداری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تاریخی حقائق کے بارے میں میرے الفاظ پر بھارت میں ردعمل انہیں ان کے اپنے ماضی کی یاد دلاتا ہے جبکہ یہ ایک انتہائی رد عمل ہے۔
The reaction in India to my speaking about historical facts, and reminding them of their own past, is a member of the ruling BJP putting a bounty on my head. It is an extreme reaction and underlines and reinforces the points I made at the UN. pic.twitter.com/OCXkLJK7Os
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) December 20, 2022
یہ بھی پڑھین؛برطانیہ سے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے، بلاول بھٹو زرداری
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ یہ اقوام متحدہ میں میں نے جو نکات پیش کیے ہیں ان کی نشاندہی اور تقویت کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News