اسلام آباد خودکش بم دھماکہ، تحقیقات میں اہم پیشرفت

اسلام آباد خودکش بم دھماکہ، تحقیقات میں پیشرفت
اسلام آباد میں خودکش بم دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد دھماکے کے روز ہی مشتبہ دہشت گرد کا خیبرپختونخوا سے اسلام آباد آنے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ دہشت گرد صوبہ خیبر پختونخوا سے مسافر بس کے ذریعے اسلام آباد پہنچا تھا، تفتیش کاروں نے کرک، پیرودھائی اور آئی 4/10 میں ایک ہی شخص کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے۔
یہ بھہ پڑھیں؛ اسلام آباد: آئی 10 میں مبینہ خودکش دھماکہ، 2 افراد جاں بحق ،8 افراد زخمی
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتبہ دہشت گرد پہلے پیرودھائی بس ٹرمینل میں دیکھا گیا، پھر مشتبہ دہشتگرد کی جیو فینسنگ کے ذریعے آئی ٹن/4 کے علاقے میں موجودگی کا انکشاف ہوا جبکہ مشتبہ دہشتگرد کی بس ٹرمینل پر کسی سے ملاقات ہوئی تھی یا نہیں؟ اسکا ثبوت نہ مل سکا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مشتبہ دہشتگرد بارودی مواد اور خودکش جیکٹ کے ساتھ سفر کررہا تھا، دہشت گرد جب پیرودھائی پہنچا تو اس نے موبائل فون کے ذریعے نمبر ملایا، مشتبہ دہشتگرد اور کسی دوسرے شخص کے ساتھ رابطے میں تھا۔
اسلام آباد کے دھماکے کی تحقیقات کیلئے 8 رکنی جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ
اس سے قبل اسلام آباد کے دھماکے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
اسلام آباد خودکش دھماکے کی تحقیقات کے لیے 8 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی جس میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد شہید اور 8 زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگرد پاکستان کے دشمن اور عوام کے قاتل ہیں، ارض پاک کو اس فتنے سے پاک کرکے رہینگے، وزیراعظم
ڈی آئی جی نے اسلام آباد کے چیف کمشنر کو جے آئی ٹی بنانے کی سفارش کی جس کی سربراہی محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ایس ایس پی کریں گے۔
جے آئی ٹی کے دیگر ارکان میں تین ڈی ایس پیز، ایس پی انڈسٹریل ایریا، ایس ڈی پی او سبزی منڈی اور حساس اداروں کے دو افسران شامل تھے۔
دھماکے کی ابتدائی رپورٹ
پولیس کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ کرنے والا خود کش بمبار ہوسکتا ہے، جس نے روکنے پر خود کو اڑا لیا جبکہ ٹیکسی ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
اس حوالے سے ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ تھی اور چیکنگ چل رہی تھی جس دوران پولیس جوانوں نے چیکنگ کے لئے ایک مشکوک گاڑی کو روکا اور گاڑی کے رکتے ہی خود کش بمبار نے خود کو اڑا لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس بہت بڑے حادثے کو روکنے میں کامیاب ہوئی ہے، رانا ثناء اللہ
ترجمان کا کہنا تھا کہ دھماکے سے گاڑی مکمل تباہ ہو گئی ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کیلئے پولیس نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔
ڈی آئی جی سہیل ظفر چٹھہ
اس حوالے سے ڈی آئی جی سہیل ظفر چٹھہ نے کہا تھا کہ یہ خودکش دھماکہ تھا، دہشتگرد موقع پر ہلاک ہوگئے جس میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوئے سمیت 2 شہری زخمی ہیں۔
انہوں نے بتایا تھا کہ گاڑی کو مشکوک سمجھ کر ایگل اسکواڈ نے تلاشی کیلئے روکا گیا تھا جبکہ گاڑی میں ایک مرد اور ایک خاتون موجود تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

