Advertisement

پاکستان کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہےکہ پاکستان کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے پاکستان نیوی کے 20 ویں اسٹاف کورس کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ہے، وفد کی سربراہی ریئر ایڈمرل جاوید اقبال کمانڈنٹ نے کی۔

  اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شرکاء  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان 200 ملین آبادی  کا ملک ہے، 2025 تک ملک کی مڈل کلاس کی آبادی 100 ملین ہوجائے گی جس سے پاکستان مڈل کلاس آبادی  کا بڑا ملک بن جائے گا۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اس وقت کچھ معاشی مسائل ہیں جن کو جلد بہتر کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے انفرااسٹرکچر  اور انرجی سیکٹر  میں ترقی ضروری ہے، اس وقت انرجی، تعلیم، ہنری تعلیم،  ہیلتھ کیئر میں سرمایہ کاری  تیزی سے جاری ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت جولائی اور اگست کے سیلابوں کے باعث مشکل وقت سے گزر رہا ہے، سیلاب کے باعث سندھ میں 801 افراد انتقال کرگئے اور 8442 افراد زخمی ہوئے جبکہ 801 انتقال کرنے والوں میں 339 بچے اور 151 خواتین  شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ بارشوں سے 2087186 گھر تباہ  ہوئے، سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین میں 873000 خیمے، 3775560 مچھر دانیاں ، 2425318 راشن بیگ  اور 1411416 رضیائیاں تقسیم کی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version