عوام نے بھی عمران خان کو تمام سیٹوں پر کامیابی دی، مسرت چیمہ

پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عوام نے بھی عمران خان کو تمام سیٹوں پر کامیابی دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مسرت جمشید چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف نااہلی کا فیصلہ دیا جو نہ صرف عدالت نے معطل کیا اور عوامی عدالت نے بھی عمران خان کو تمام سیٹوں پر کامیاب کر کے الیکشن کمیشن کے منہ پر تھپڑ رسید کیا۔
الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف نااہلی کا فیصلہ دیا جو نہ صرف عدالت نے معطل کیا بلکہ عوامی عدالت نے بھی عمران خان کو تمام سیٹوں پر کامیاب کر کے الیکشن کمیشن کے منہ پر تھپڑ رسید کیا۔ اس کے بعد اگر الیکشن کمیشن میں تھوڑی شرم ہوتی تو اسے PDM کی ممبر شپ سے استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا۔
Advertisement— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) December 5, 2022
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مسرت جمشید چیمہ نے مزید کہا کہ اس سب کے بعد اگر الیکشن کمیشن میں تھوڑی شرم ہوتی تو اسے پی ڈی ایم کی ممبر شپ سے استعفیٰ دے دینا چاہیئے تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

